کابل میں گرودوارے پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت: شمس الضحی خان
آنند نگر مہراج گنج:26/مارچ 2020 آئی این اے نیوز
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھ اقلیتوں کے مذہبی مقام گرودوارے پر ہوئے خودکش حملہ میں 25 لوگوں کی موت ہوگئ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کابل کے شور بازار ضلع میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7:45 منٹ پر حملہ کیا۔ گرودوارے پر نامعلوم مسلح افراد اور خودکش بمبار نے کیا تھا، حملہ آوروں نے 25 افراد کو ہلاک کیا تاہم سکورٹی فورسز کاروائی میں ہلاک ہوگئے ۔ طالبان کے ایک ترجمان کی جانب سے حملے کی تروید کی گئی ہے۔ فرانسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داعش نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان نے کابل میں گرودوارہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہیکہ کابل کے گردوارہ میں سکھوں پر بزدلانہ حملے کی جس قدر سخت مذمت کی جائے کم ہے۔ سکھ قوم ساری دنیا میں انسانی خدمات انجام دیتے ہوئے نہ مذہب دیکھتی ہے اور نہ فرقہ، اس پر یہ حملہ انسانیت پر حملہ ہے اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، اس دہشت گرد تنظیم کا یہ عمل انسانی تاریخ میں سیاہ ترین حرفوں سے لکھا جائے گا۔ افغان حکومت کا فرض ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور دہشت گردوں کو تلاش کرکے انہیں غارت کریں۔ ہم غم کی اس گھڑی میں سکھ قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم حملہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کے لواحقین کے تئیں اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔