اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملت اسلامیہ ہند سے مولانا طارق شفیق ندوی کی اپیل گورکھپور :26/مارچ 2020 آئی این اے نیوز ( عبید الرحمن الحسینی)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 26 March 2020

ملت اسلامیہ ہند سے مولانا طارق شفیق ندوی کی اپیل گورکھپور :26/مارچ 2020 آئی این اے نیوز ( عبید الرحمن الحسینی)

ملت اسلامیہ ہند سے مولانا طارق شفیق ندوی کی اپیل

گورکھپور :26/مارچ 2020 آئی این اے نیوز ( عبید الرحمن الحسینی)
 آل انڈیا ملی کونسل مشرقی اترپردیش کے صدر مولانا طارق شفیق ندوی نے ملت اسلامیہ ہندیہ سے ہمدردارنہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت اور مقامی انتظامیہ جو بھی طبی احتیاط اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کر رہی ہے آپ اس میں اپنا مکمل تعاون پیش کریں۔ نیز صحت و عافیت، اجناس و خوراک کی تقسیم کے لئے دیگر مذاہب و طبقات کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خیر امت کا فریضہ انجام دیں۔
مولانا طارق شفیق نے زور دے کر کہا کہ گلی محلہ میں ہرگز نہ گھومیں بلکہ سکون سے گھر میں رہ کر توبہ استغفار کریں۔ انھوں نے کہا کہ کل جمعہ کا دن ہے لوگوں کا جمع ہونا نقصاندہ ہوسکتا ہے لہذا بہتر یہ ہے کہ اپنے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔ یقین مانئے اگر آپ حقیقت پسندی اور مصلحت پسندی کا ثبوت نہیں دیں گے تو حکومت کو از خود اپنے خلاف کاروائی کا موقع فراہم کر دیں گے
طارق شفیق ندوی
صدر آل انڈیا ملی کونسل مشرقی یوپی
Mob;9935993688