کورونا سے دنیا میں 31 ہزار سے زیادہ اموات، تقریباً سات لاکھ متاثر
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 45 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ پانچ ا فراد کی موت ہوئی ہے۔
بیجنگ/جینوا/نئی دہلی: دنیا کے 185ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر جاری ہے۔ اب تک اس مہلک وائرس سے دنیا میں 31748 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ 67813 متاثر ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کے 149 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 917 ہو گئی ہے۔ جبکہ دو مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی۔زارت صحت نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک میں کورونا کے 917 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، یہ تعداد بعد میں 987 ہو گئی۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 45 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ پانچ ا فراد کی موت ہوئی ہے۔ چین میں اب تک81439 نتیجے مثبت پائے گئے ہیں۔ اور 3300 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات میں 80 فیصد افراد 60 سال سے اوپر کے تھے۔ چین میں 81285 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ تقریباً 3287ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کورونا سے متعلق سنگین صورت حال اٹلی اور اسپین سے سامنے آئی ہے۔عالمی وبا کورونا (کووڈ-19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفکشن سے مرنے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی کے محکمہ شہری تحفظ کے سربراہ ، انجیلو بوریلی نے ہفتے کے روز ٹیلی ویژن کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان اس وائرس سے 889 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں کورونا انفکشن کے 3651 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے مجموعی تعداد 92472 ہو گئی ہے۔رانس بھی کورونا وائرس سے شدید طور پرمتاثر ہوا ہے اور اب تک اس سے 2314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 37575 اس میں مبتلا ہیں۔ برطانیہ میں اب تک کورونا سے 1019، نیدرلینڈ میں 639، جرمنی 325، سویزرلینڈ 235، بیلجیئم 353، ترکی 108، برازیل 114، سویڈن 102، انڈونیشیا 102، پرتگال 100، آسٹریا 68، فلپائن 68، کینیڈا 60، ڈنمارک 65، جاپان 52، سویڈن 102، ایکواڈور48، عراق 42، مصر 36، یونان 32 اور ملائیشیا میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر شدید ہے۔ یہاں اب تک 1495 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس سے 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اب تک 48 افراد کےمتاثر ہونے کی خبر ہے، جبکہ پانچ اموات ہوئی ہیں۔ سری لنکا میں، 113 افراد میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیپال میں اب تک صرف چار متاثرہ مریضوں کا پتہ چلا ہے ، ان میں سے ایک پوری طرح صحت یاب ہو چکا ہے۔ جبکہ افغانستان میں 110 افراد اس سے متاثر ہیں۔ہلک کورونا وائرس پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، اقوام متحدہ نے اس انفیکشن کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کی پیش کش کی ہے۔ اس فنڈ کو خصوصی طور پر ان ممالک میں استعمال کیا جائے گا جن میں صحت کی دیکھ بھال کے کمزور نظام موجود ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے خلاف لڑائی کے لئے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے اواخر میں چین کے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس کی شروعات ہوئی تھی۔ اب یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے۔