اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم زکریا دیوبند نے کیا طلباء و علماء کو مفت طعام دینے کا اعلان رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی دیوبند/سہارنپور (٢٩/مارچ ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 29 March 2020

دارالعلوم زکریا دیوبند نے کیا طلباء و علماء کو مفت طعام دینے کا اعلان رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی دیوبند/سہارنپور (٢٩/مارچ ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)

دارالعلوم زکریا دیوبند نے کیا طلباء و علماء کو مفت طعام دینے کا اعلان
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
دیوبند/سہارنپور
(٢٩/مارچ ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
قصبہ دیوبند میں واقع دارالعلوم زکریا کے مہتمم حضرت مولانا مفتی شریف خان صاحب نے آج ملک میں لاک ڈاون کے پیش نظر بے اسباب و بے سر و سامان طلباء و علماء کرام کے لیے یہ اعلان کرایا ہے کہ جو طلباء و علماء کرام چاہے وہ کسی بھی مدرسہ میں پڑھتے پڑھاتے ہوں ،وہ اپنی آئی ڈی لیکر ادارہ میں حاضر ہو کر اندراج کرالیں، ان کو تینوں وقت مفت کھانا کھلایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے لیے کہیں رہنے کا نظم نہ ہو تو وہ ادارہ کے اندر قیام بھی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گھبرائیں نہیں بس اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے کام آنے کی کوشش کریں
اس اعلان کے بعد تمام ہی علمی حلقہ سے تعلق رکھنے والوں نے ادارہ اور مہتمم صاحب کی سراہانہ کی ہے، چنانچہ جامعہ اسعدیہ پوربالیان کے مہتمم حضرت مولانا محمد طیب قاسمی صاحب نے کہا کہ ادارہ و ذمہ دار ادارہ کا یہ قدم قابل تعریف ہے اسی طرح مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ نے کہا کہ مادر علمی دارالعلوم زکریا کے یہ اقدامات قابل رشک ہے اور دوسروں کے لیے عملی نمونہ ہے