اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کیا چاند الٹا ہوگیا؟ سوال: آج بہت سے لوگ سوال کررہے ہیں کہ چاند الٹا نظر آرہا ہے، میں نے بھی دیکھا، مجھے بھی الٹا نظر آیا، آپ بتائیں کہ ایسا کیوں ہے؟ مستفتی: جاوید احمد، لہر پور، سیتا پور

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 29 March 2020

کیا چاند الٹا ہوگیا؟ سوال: آج بہت سے لوگ سوال کررہے ہیں کہ چاند الٹا نظر آرہا ہے، میں نے بھی دیکھا، مجھے بھی الٹا نظر آیا، آپ بتائیں کہ ایسا کیوں ہے؟ مستفتی: جاوید احمد، لہر پور، سیتا پور

کیا چاند الٹا ہوگیا؟

سوال: آج بہت سے لوگ سوال کررہے ہیں کہ چاند الٹا نظر آرہا ہے، میں نے بھی دیکھا، مجھے بھی الٹا نظر آیا، آپ بتائیں کہ ایسا کیوں ہے؟ مستفتی: جاوید احمد، لہر پور، سیتا پور

بسم اللہ الرحمن الرحیم، الجواب وباللہ التوفیق:۔ ابھی ۲؍ بجے سے پہلے احقر کے پاس متعدد لوگوں کے فون آئے، انہوں نے بھی یہی کہا کہ چاند الٹا نظر آرہا ہے، ایسا کیوں؟ احقر بھی گھر سے باہر نکلا اور چاند دیکھا تو معلوم یہ ہوا کہ چاند حسب معمول سیدھا نکلا ہوا ہے، الٹا نہیں ہے؛ البتہ لوگ الٹے ہوکر دیکھ رہے ہیں، یعنی: عربی مہینہ کی انتیسویں یا تیسویں تاریخ میں چاند دیکھنے کا طریقہ  یہ ہوتا ہے کہ چاند دیکھنے والی کی پشت مشرق کی طرف اور چہرہ مغرب کی طرف ہوتا ہے اور اسی حساب سے لوگوں کے ذہنوں میں چاند کی ہیئت بیٹھی ہوئی ہے۔ اور اِس وقت(۲؍ بجے، دوپہر) ابھی چاند مشرق کی طرف ہے؛ کیوں کہ آج عربی مہینہ کی ۳؍ تاریخ ہے؛ اس لیے مغرب کی طرف پشت کرکے اور مشرق کی طرف رخ کرکے دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے انھیں چاند الٹا نظر آرہا ہے، یہی چاند آج رات جب مغرب کی طرف پہنچے گا اور چاند دیکھنے والا مشرق کی طرف پشت اور مغرب کی طرف رخ کرکے دیکھے گا تو ۲۹ یا ۳۰؍ تاریخ کی طرح ہی نظر آئے گا؛ لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ چاند دیکھنے کی سمت درست کریں، نہ کہ خود الٹی سمت ہوکر چاند کو الٹا سمجھنے کی کوشش کریں ۔فقط واللہ تعالی أعلم، کتبہ: محمد نعمان سیتا پوری غفرلہٗ، ۲؍ شعبان، سنہ: ۱۴۴۱ھ، بہ روز: شنبہ، بہ وقت: ۲؍ بجے، ۱۲ منٹ۔