اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کورونا وائرس: اتر پردیش کی جیلوں میں بند 11000 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم ریاست کی تمام 71 جیلوں میں قید ایسے تمام زیر سماعت قیدی جنہیں زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، انہیں نجی مچلکہ پر 8 ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت پر جیل سے رہا کیا جائے گا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 29 March 2020

کورونا وائرس: اتر پردیش کی جیلوں میں بند 11000 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم ریاست کی تمام 71 جیلوں میں قید ایسے تمام زیر سماعت قیدی جنہیں زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، انہیں نجی مچلکہ پر 8 ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت پر جیل سے رہا کیا جائے گا


کورونا وائرس: اتر پردیش کی جیلوں میں بند 11000 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

ریاست کی تمام 71 جیلوں میں قید ایسے تمام زیر سماعت قیدی جنہیں زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، انہیں نجی مچلکہ پر 8 ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت پر جیل سے رہا کیا جائے گا

لکھنؤ: اتر پردیش کی جیلوں میں بند تقریباً 11000 قیدیوں کو 8 ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت پر فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر جن افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں سے 8500 زیر سماعت اور 2500 سزا یافتہ قیدی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش لیگل سروسز، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش کمار اوستھی اور ڈی جی جیل جیل آنند کمار نے قیدیوں کی رہائی کے لئے ایک میٹنگ میں غور خوض کیا۔ اس کے بعد اتر پردیش کی جیلوں میں قید تقریباً 11 ہزار قیدیوں کو پیرول یا ضمانت دے کر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ قیدیوں کو پیرول پر عام طریقہ کار کے مطابق رہا کیا جائے گا اور ضمانت کے لئے ڈسٹرکٹ جج متعلقہ جیلوں میں جاکر ضمانت منظور کریں گے۔
محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اونیش کمار اوستھی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گذشتہ 23 مارچ کو عدالت عظمیٰ نے قیدیوں میں انفیکشن کی روک تھام کے مقصد سے جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کے لئے عبوری ضمانت اور پیرول پر رہائی کی ہدایت دی تھی۔ سپریم کورٹ کے 23 مارچ کے فیصلہ کے سلسلہ میں جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج جائسوال کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ لیا گیا۔
اوستھی نے کہا کہ ریاست کی جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کی تعداد تقریباً 8500، جنہیں عبوری ضمانت دی جا سکتی ہے، جبکہ سزایافتہ قیدیوں کی تعداد 2.5 ہزار ہے، جنہیں پیرول پر رہائی کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح سے ریاست کی جیلوں سے تقریباً 11000 قیدیوں کی فوری رہائی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔