لاک ڈاؤں سے پریشانیوں پر وزیر اعظم نے عوام سے معافی مانگی
انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ ایسے فیصلے لینے پڑے جن سے ملک کے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بالخصوص غریبوں سے وہ معافی چاہتے ہیں
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ لاک ڈاؤں کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کے لئے وہ ملک کے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ ایسے فیصلے لینے پڑے جن سے ملک کے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بالخصوص غریبوں سے وہ معافی چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ’’مجھے معلوم ہے کہ آپ مجھ سے ناراض بھی ہوں گے، لیکن کورونا سے جنگ کے لئے یہ قدم ضروری تھا۔ کورونا وائرس انسان کو ہلاک کرنے کی ضد لئے بیٹھا ہے۔ْ لاک ڈاؤں آپ سب کو محفوظ رکھنے کے لئے ہی نافذ کیا گیا ہے۔‘‘