: پوری دنیا میں کورونا کا قہر جاری، اموات اور معاملوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ
ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ اور کل مریضوں کی تعداد 5.5 لاکھ ہو چکی ہے
ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ اور کل مریضوں کی تعداد 5.5 لاکھ ہو چکی ہے۔
ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران آر بی آئی نے بینک کی شرحوں (ریپو ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ) میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ قرض داروں کی ای ایم آئی میں کچھ مہینے کی راحت کا اعلان کیا ہے۔
با جماعت نماز ادا کرنے پر ملک کے ایک سے زیادہ مقامات پر لوگوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کو پھیلانے کے قصوروار کو دہشت گرد قرار دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
