اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امریکہ: کورونا وائرس کا خطرہ پھیلانے والوں کو اب مانا جائے گا دہشت گرد ڈپٹی اٹارنی جنرل جیفری روسین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ قصداً اس وائرس کو دوسروں تک پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو دہشت گرد مان کر کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 27 March 2020

امریکہ: کورونا وائرس کا خطرہ پھیلانے والوں کو اب مانا جائے گا دہشت گرد ڈپٹی اٹارنی جنرل جیفری روسین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ قصداً اس وائرس کو دوسروں تک پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو دہشت گرد مان کر کارروائی کی جائے گی۔



امریکہ میں کورونا وائرس کا اثر بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہے لوگوں کے ذریعہ سوشل ڈسٹنسنگ پر پوری طرح عمل نہ کرنا۔ اس غیر ذمہ داری کو دیکھتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف نے سخت رخ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ایک نیا حکم محکمہ انصاف نے صادر کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ دوسروں تک پہنچانے والوں کو اب یہاں پر دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔
سی این این کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل جیفری روسین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ قصداً اس وائرس کو دوسروں تک پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو دہشت گرد مان کر کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ کچھ کورونا پازیٹو افراد ایسے ہیں جو جانتے ہیں کہ لوگوں سے رابطہ میں رہ کر وہ اس بیماری کو پھیلا رہے ہیں، اس کے باوجود وہ خود کو کوارنٹائن نہیں کر رہے۔ ایسے لوگوں کو دہشت گرد تصور کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نئے قانون کے تحت قصوروار پائے جانے پر ان لوگوں کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔