کیا ہے ’یَس بینک‘ کے برباد ہونے کی کہانی؟
یس بینک کی جو حالت آج ہوئی ہے اس کے لئے کئی وجوہات ہیں، لیکن اصلی وجہ مالک اشوک کپور کے انتقال کے بعد خاندان میں اندرونی اختلافات شروع ہونا ہے۔
یس بینک کے صارفین اس وقت زبردست بےچینی کا شکار ہیں، جبکہ کچھ دنوں پہلے تک اس بینک کے صارفین اپنے بینک کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے۔ اور کیوں نہ کرتے کیونکہ یہ وہ بینک تھا جو سب سے زیادہ شرح سود ادا کیا کرتا تھا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے اس بینک کے برے دن شروع ہو چکے تھے کیونکہ یہ بینک نقدی کے بحران سے نبرد آزما تھا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے آر بی آئی نے بینک کے ڈاریکٹریٹر ڈویژن کو ختم کر دیا ہے اور اکاؤنٹ ہولڈرس کے لئے پچاس ہزار روپے نکالنے کی حد مقرر کر دی۔
یس بینک کی جو حالت آج ہوئی ہے اس کے لئے کئی وجوہات ہیں، لیکن اصلی وجہ مالک اشوک کپور کے انتقال کے بعد خاندان میں اندرونی اختلافات شروع ہونا ہے۔ سال 2011 میں اشوک کپور کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ مدھو کی کوشش تھی کہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں وہ اپنی بیٹی شگون کو لے آئیں لیکن عدالت کا فیصلہ رانا کپور کے حق میں آیا اور پھر ایسا لگا کہ تنازعہ ختم ہو گیا ہے۔ لیکن اندرونی اختلافات جاری رہے۔ اس درمیان کارپوریٹ گورنینس سے سمجھوتہ کے کچھ معاملہ سامنے آئے اور بینک قرض کی زد میں آ گیا۔ وقت بدلا اور دھیرے دھیرے پرموٹرس نے اپنے حصے بیچنے شروع کر دیئے۔
رانا کپور جو اپنے بینک کے شئیرس کو ہیرا کہا کرتے تھے، ان کو بھی اپنے شئیر بیچنے پڑے اور سال 2019 میں نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ گروپ میں ان کی حصہ داری گھٹ کر 4.72 رہ گئی اور 3 اکتوبر کو سینئر گروپ پریزیڈنٹ رجت مونگا نے استعفیٰ دے دیا اور گزشتہ سال ستمبر میں اپنی حصہ داری بھی بیچ دی تھی۔