اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہتھیا گڈھ میں ختم مشکوٰۃ شریف ۸/ مارچ کو

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 6 March 2020

ہتھیا گڈھ میں ختم مشکوٰۃ شریف ۸/ مارچ کو

ہتھیا گڈھ میں ختم مشکوٰۃ شریف ۸/ مارچ کو
لکشمی پور، مہراج گنج
سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی ۸/ مارچ بروز اتوار صبح ۱۱/ بجے دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں تکمیل حفظ قرآن وختم مشکوٰۃ شریف کی ایک پر وقار تقریب، ادارہ کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوگی، جس میں حفاظ کرام کو، اپنے استاذ کے روبرو اگر ایک طرف حفظ قرآن کی تکمیل کا شرف حاصل ہوگا، تو وہیں دوسری طرف عالیہ اولیٰ وثانیہ(عربی ہفتم) کے۲۴/ طلباء کے درمیان، ادارہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا افضال احمد قاسمی”مشکوٰۃ شریف،،کی آخری حدیث پڑھاکر، کتاب کو مکمل بھی فرمائیں گے۔ ادارہ کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے ملت اسلامیہ سے اس نورانی وبابرکت تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔