اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حکومت ہند اور ہندوستانی عوام سے چند سوال عزیز برنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 March 2020

حکومت ہند اور ہندوستانی عوام سے چند سوال عزیز برنی

حکومت ہند اور ہندوستانی عوام سے چند سوال
عزیز برنی
ہمارا ملک اس وقت داخلی دہشتگردی کا شکار ہے اور حکومتِ وقت کی سرد محری بےسبب نہیں  وہ سنگھ پریوار کے دیرینہ خواب کو عملی جامہ پہنانے کی طرف گامزن ہے چاہے ملک اور قوم کو اسکی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے ۔ قومی میڈیا اور انتظامیہ اس حد تک جانبدارانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے کہ ملک میں امن و امان کا ماحول قائم کرنے کے بجائے بد امنی پھیلانے والوں کا ساتھ دینے اور اُنہیں بچانے میں مصروف ہے حکومت نفرت پھیلانے والوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور عدالت اپنا وقار بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اسکی خودمختاری حکومت کی محتاج نظر آ رہی ہے۔مسلم قیادت حکومت کے تابع ہے یہ مصلحت ہے مجبوری  یا خودغرضی وجہ جو بھی ہو لیکن نتیجہ یہ ہے کہ آج مسلم قوم کے جذبات کی ترجمانی کرنے والا کوئی نہیں ۔۔۔ حکومت سے سوال کرنے والا کوئی نہیں۔۔۔
کون کرے یہ سوال آجکی کی اس حکومت سے کہ آخر وہ چاہتی کیا ہے مسلمانوں پر زمین تنگ کر دینے سے اسکا مقصد کیا ہے۔
1۔کیا وہ چاہتی ہے۔تمام مسلمانانِ ہند کا قتل کر دیا جائے
2۔کیا وہ چاہتی ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اجتماعی طور پر اپنا مذہب تبدیل کر لیں اور اسے گھر واپسی کا نام  دے دیا جائے۔
3۔ہندوستان کے مسلمانوں کو دوئم درجے کا شہری بنا دیا جائے اُنکی شہریت مشکوک اُنکے ووٹ کا حق ختم اور پورے ملک میں کشمیریوں کی طرح اپنے ہی گھروں میں دہشتزدہ رہیں سنگینوں کے سائے میں بھی اور انتہا پسندوں کی یلغار کے خوف میں بھی۔
4۔کیا حکومتِ ہند چاہتی ہے کہ ہندوستان کا مسلمان ترک وطن کیلئے مجبور کر دیا جائے۔
ممکن نہیں ہے انمیں سے کوئی ایک بات بھی تاہم۔۔۔
حکومتِ ہند کو ان سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔آج ساری دنیا ہندوستان کے ان حالات کی طرف دیکھ رہی ہے۔دلّی کے دنگوں کا سچ آج قومی میڈیا نہیں بینولقوانی میڈیا دکھا رہی ہے کوی نہیں حکومت سے یہ سوال کرنے والا کہ کھلے عام پولس اور شہریوں پر پستول تان دینے والا جو مسلمان تھا ہی نہیں اُسے مسلم نام دےکر تشہیر کیے جانے کا مقصد مسلمانوں کے خلاف گہری سازش کا حصہ تھا صرف مجرم کو بچانا ہی مقصد نہ تھا۔
 دنگایوں کے ہاتھوں میں ہتھیار پولس تماشائی یا اُنکی مددگار ۔ بے گناہ انسانوں کا قتل گھر دکان املاک نظر آتش لیکن دنگائی محفوظ اور وہ گرفت میں جنکی چھتوں پر دنگائیوں سے بچنے کے لئے اینٹ پتھر تھے۔
 کیوں جاری کرتی ہے حکومت اپنی حفاظت کیلئے ریوالور اور بندوق کے لائیسنس اگر اپنی جان بچانے کے لیے اسکے استعمال کا حق۔اگر عدالت کا اس نتیجے پر پہنچنا کہ اگر آپکے پریوار کی جان خطرے میں ہے تو آپکو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق۔ تو معمولی سے اینٹ پتھر اور دفاعی سازو سامان خطرناک اسلحہ کیسے یہ تیاری حملے کی یا اپنے بچاؤ کی اس پر ایماندارانہ غورو فکر ضروری  کیوں نہیں۔
 گھروں کے نیچے سینکڑوں دنگائی جان لینے اور گھر جلانے پر آمادہ ہوں اور اُنہیں بھگانے کیلئے خود کو پریوار کو بچانے کیلئے اُن پر پتھر پھینکنا سنگین جرم ہے تو کیا پھول برسہ کر انکا استقبال کرنا تھا خود کو قتل کر دینے کیلئے اُنکے حوالے کر دینا تھا۔
کچھ تو کہو میری سرکار جنکے پاس زبان تھی وہ غلام ہیں اب تمھارے جنکے پاس قلم تھا انکا سر قلم یا سر نگوں تو پھر سوال کرے کون۔۔۔
کسی کو تو اٹھانے ہونگے یہ سوال دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہمارے ملک ہندوستان میں جمہوریت زندہ ہے بھی کہ نہیں یہ سوالات ہندوستان میں جمہوریت کی بقاء کی علامت ہیں۔
ایک سچ یہ بھی ہے اس وقت ہندوستانی عوام بہ شمول ہندو اور مسلمان سب سے زیادہ سرکار خوزدہ ہے شہریت ترمیمی قانون ملک اور عوام کے حق میں ہے یا خلاف ساری دنیا نے دیکھ لیا اب بتائے یہ حکومت اگر قانون حق میں ہے تو دلّی جلی کیوں۔
کچھ وقت کیلئے سچ پر جھوٹ کا ملمعہ چڑھا کر پیش کیا جا سکتا ہے دنیا کو گمراہ کیا جا سکتا ہے لیکن حق تو پھر حق ہے سامنے آتا ہی ہے امریکہ نے ساری دنیا کو یقین دلایا کہ طالبان دہشتگرد ہیں اور پھر اُنہیں کے سامنے سر جھکا دیا۔ سمجھوتہ اُنہیں کی شرطوں پر۔
کچھ کہتی ہے یہ مثال ہم سے بھی ہمیں حقیقت کو سمجھنا ہوگا کہیں ہم سچ پر جھوٹ کا ملمعہ چڑھا کر تو پیش نہیں کر رہے۔سچ تو ایک دن سامنے آئیگا ہی پھر کہاں مونہہ چھپایا جائیگا۔باتیں ذرا سخت ہیں پر کوئی تو کہے سب چپ رہے تو عظمت ہند کا کیا ہوگا۔
ابھی تک لکھ رہا تھا میں صرف شہریت ترمیمی قانون پر اب شامل ہے اسمیں تقسیمِ ہند کا وہ سچ بھی جو ثابت کرتا ہے کہ بٹوارے کا زمیدار مسلمان نہیں اور دہشت کی سیاست کا کڑوا سچ بھی۔۔۔