اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امت شاہ کی ریلی کے دوران مجمع سے ’’گولی مارو‘‘ نعرہ کی گونج کولکاتا میں کل وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں کئی افراد زعفرانی کپڑے پہنے ہوئے اور بی جے پی کا جھنڈا تھامے ہوئے ہیں اور نعرہ لگا رہے ہیں کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو ...کو۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 March 2020

امت شاہ کی ریلی کے دوران مجمع سے ’’گولی مارو‘‘ نعرہ کی گونج کولکاتا میں کل وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں کئی افراد زعفرانی کپڑے پہنے ہوئے اور بی جے پی کا جھنڈا تھامے ہوئے ہیں اور نعرہ لگا رہے ہیں کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو ...کو۔


امت شاہ کی ریلی کے دوران مجمع سے ’’گولی مارو‘‘ نعرہ کی گونج

کولکاتا میں کل وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں کئی افراد زعفرانی کپڑے پہنے ہوئے اور بی جے پی کا جھنڈا تھامے ہوئے ہیں اور نعرہ لگا رہے ہیں کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو ...کو۔


کولکاتا: ’گولی مارو....‘‘ کے نعرے کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کر رہی بی جے پی کو آج ایک بار پھر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب امت شاہ کولکاتا کے ’شہید مینار میدان میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے اور اس درمیان مجمع سے ’’گولی مارو......‘‘ کے نعرے بلند ہو رہے تھے۔
امت شاہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کے دوران بنگال میں فسادات کے دوران ٹرین اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ٹی وی چینلوں پر لائیوٹیلی کاسٹ کے دوران دیکھایا گیا کہ کئی افراد زعفرانی کپڑے پہنے ہوئے اور بی جے پی کا جھنڈا ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں اور نعرہ لگا رہے تھے کہ دیش کے غداروں کو گولی مارو ... کو۔ اس درمیان ایک پولس اہلکار ان لوگوں کو خاموش کراتے ہوئے بھی نظر آرہا ہے۔
بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ نفرت انگیز بیانات اور سرگرمیوں کو دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ دہلی میں گزشتہ اتوار سے منگل تک بڑے پیمانے پر فرقہ ورانہ فسادات ہوئے۔ چاردنوں تک غنڈے اور بدمعاش دہلی میں لوگوں کے گھروں کو لوٹتے رہے اور پولس کوئی بڑا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی۔ اس درمیان 43 افراد کی موت ہوگئی اور 250 افراد زخمی ہوگئے۔
کولکاتا کے مختلف علاقوں میں بھی دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ ممتا بنرجی اس مہم میں سب سے آگے ہیں اور انہوں نے واضح طور پر اعلان کردیا ہے کہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر نافذ نہیں ہوگا۔