مولانا سیف عباس نقوی اور کلب سبطین رضوی کی تصاویر آویزاں کرنا افسوسناک : مولانا فیروز خان ندوی
ریاستی حکومت اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے: مولانا محمد علی نعیم رازی
لکھنؤ : 6 مارچ
گزشتہ ماہ دسمبر میں شہریت قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے ذریعے کل لکھنؤ میں معروف سماجی و ملی شخصیات کی تصاویر کا پوسٹر آویزاں کئے جانے پر لکھنؤ کے ملی و سماجی حلقوں نے سخت مذمت کرتے ہوئے اسکو جانبدارانہ وظالمانہ فیصلہ قرار دیا
شیروانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مولانا فیروز خان ندوی نے پریس کو جاری ایک بیان میں اس نازیبا حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہائیکورٹ اس معاملے میں روک لگا چکا ہے تو ریاستی حکومت اس پوسٹر کے آویزاں کر کے کیا پیغام دینا چاہتی ہیں؟؟ مولانا فیروز خان ندوی نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پوسٹر میں لکھنو شہر کے معزز ملی قائد اور معروف شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس نقوی کی تصویر لگائی گئی ہے حالانکہ لکھنؤ شہر اس بات پر شاہد ہے کہ مولانا کی شخصیت عالمی سطح پر ایک امن کے پیامبر کے طور پر جانی جاتی ہے اس عظیم شخصیت کے ساتھ ریاستی حکومت کا یہ طریقہ نہایت غیر مناسب اور قابل مذمت ہے
مولانا فیروز خان ندوی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس تصویر کو وہاں سے ہٹائے اور مولانا کی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش نہ کریں
معروف سماجی کارکن مولانامحمد علی نعیم رازی نے بھی اخبارات کو جاری اپنے بیان میں ریاستی حکومت کی اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھنو کی تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ جس طرح سے ریاستی حکومت نے نے معروف شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس نقوی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا سید کلب صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر سید کلب سبطین کی تصاویر لکھنؤ کے مختلف چوراہوں پر آویزاں کرائی ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ریاستی حکومت اس کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے
مولانا رازی نے کہا کہ لکھنؤ اور اہالیان لکھنؤ اس بات سے واقف ہے کہ ان دونوں شخصیات کا نام پوری دنیا میں احترام اور ادب کے ساتھ لیا جاتا ہے اور عالمی سطح پر ان حضرات کو قدر و منزلت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے مگر ریاستی حکومت جس طرح کا رویہ اس سلسلے میں اپنا رہی ہے وہ نہایت ناقابل برداشت ہے
مولانا محمد علی نعیم رازی نےضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس تصویر کو وہاں سے ہٹائے اور ان عظیم شخصیات کی قدروں کو مجروح نہ کرے