انجمن تہذیب الاخلاق کا سالانہ مسابقہ منعقد
رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ/باغپت 6/مارچ ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ میں واقع مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں قائم انجمن تہذیب الاخلاق کا سالانہ مسابقہ کا انعقاد کیا گیا،جس میں فرع تقریر کے لیے حکم کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد رفاقت صاحب خادم جمعیت یوتھ کلب،اور فرع نعت کے لیے قاری محمد سلیمان صاحب مدرس الجامعہ الاسلامیہ السلفیہ سیڈبھر نے شرکت فرمائی، مسابقہ کا اٰغاز درجہ حفظ کے طالب علم محمد ثمیر کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا،جب کہ ھدیہ نعت صاحبہ خاتون نے پیش کیا،
اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف عنوانات پر تقریر و نعت پیش فرمائیں،
مدرسہ کے ناظم مفتی محمد دلشاد قاسمی صاحب نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مدرسہ ھذا میں انجمن تہذیب الاخلاق مرشد الامت حضرت مولانا مفتی مہربان علی شاہ بڑوتوی رحمت اللہ کی یادگار میں سنہ ٢٠١٣ سے قائم ہے جس کے اٰج اٰٹھ سال مکمل ہوچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ ھذا کی یہ روایت روز اول ہی سے رہی ہے کہ مستقل طلباء و طالبات میں ابتداء ہی سے اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کا سلیقہ اٰجائے،اور باطل کو دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت پیدا ہوجائے، انہوں نے کہا کہ اس انجمن کے مستقل ششماہی اور سالانہ مسابقات منعقد کرانے کی روایت رہی ہے،ایسے ہی اٰج بھی سالانہ مسابقہ منعقد کرایا گیا،جس میں فرع تقریر میں اول پوزیشن صالحہ خاتون بنت علیم الدین روشن گڑھ،دوم پوزیشن صاحبہ خاتون بنت محمد اسلام روشن گڑھ ،جب کہ سوم پوزیشن محمد ثمیر بن محمد سرتاج پلانہ نے حاصل کی،اور فرع نعت میں اول پوزیشن دانشہ خاتون بنت حسرت علی،دوم پوزیشن ناجیہ خاتون بنت عبد المومن،جب کہ سوم پوزیشن رخسار بنت علم دین نے حاصل کی،
ان تمام طلباء و طالبات کو ماہ شعبان میں شب برات سے قبل منعقد ہونے والے انعامی اجلاس میں گراں قدر انعامات سے نوازا جائیگا، اس موقع پر حکمین حضرات نے تسلی اور خوشی کا اظہار کیا ،اس موقع پر طلباء و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے مولانا محمد رفاقت صاحب نے کہا کہ اٰج کے نازک دور میں طلباء و طالبات کے اندر اس جذبہ کو پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے کہ ان کے اندر اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کا سلیقہ پیدا ہوجائے،اور یہ انجمن جس شخصیت کی یادگار میں قائم وہ پچھم یوپی کی بڑی اہم شخصیات میں سے ایک منفرد شخصیت تھی ،جس کے نقشہ قدم پر چل اپنے اندر قابلیت کو پیدا کیا جائے
اس موقع پر حافظ عبد القیوم حافظ محمد محمود کلو چوکیدار، منشی محمد اسرائیل اور تمام طلباء و طالبات موجود رہے