اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: غریوں کا خیال وقت کا تقاضیٰ ہے ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ✍🏻از: محمد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصـرہ دیــوبنـد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 27 March 2020

غریوں کا خیال وقت کا تقاضیٰ ہے ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ✍🏻از: محمد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصـرہ دیــوبنـد

غریوں کا خیال وقت کا تقاضیٰ ہے 
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ
✍🏻از: محمد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصـرہ دیــوبنـد
          9358163428
ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ
ملک کے حالات اور کورونا وائرس کی سنگینی کے پیش نظر اس وقت پورے ملک میں لاگ ڈاؤن ہے ، یہ ایک طرح کا کرفیو ہے ان سنگین حالات میں غریب طبقہ محتاج ضرورت مند اور مزدور طبقہ کے لئے خوردنی اشیاء کی قلت کی وجہ سے ایک دوسرا مسئلہ بھوک مری کا پیدا ہوسکتاہے اس لئے ان حالات ان کی خبرگیری ان تک کھانے پینے کی چیزوں کا پہچانا اور اس کا نظم کرنا ہم سب کا ملی اخلاقی فریضہ ہے اور اس وقت بہت بڑا نیک کام ہے ہر علاقے کے اہل ثروت حضرات کی ذمہ داری محلے وار ایسے حضرات تک کھانے پینے کے سامان پہنچانے کا نظم کریں
 اللہ ایسے حضرات کو ظاہری باطنی ترقیات سے نوازے اور ہم سب کو اس بلاء ومصیبت سے محفوظ رکھے آمین
ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ

مسلسل ملک کے جو سنگین حالات چل رہے ہیں  ہم سب اس سے واقف ہیں ابھی تک تو صرف این پی آر و این آر سی نے ہی تباہی مچا رکھی تھی اب کورونا نے بھی اپنا بےلاگ رجسٹر تیار کرنا شروع کردیا جس میں ہندو مسلم سکھ عیسائی جین پارسی کی کوئی تفریق نہیں ہے سچ ہے کہ خدا کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی بلاء ومصیبت مذہب دیکھ کر نہیں آتی 
 اب یہ وقت انتہائی سخت آزمائشی ہے خاص طور پر خوردنی اشیاء کی قلت اور غریب محتاج ضرورت مند مزدور طبقہ کے لئے تو فاقہ تک کی نوبت آسکتی ہے اندیشہ تو اس بات کا بھی کہ یہ بے ڈھپ لاگ ڈاؤن کہیں کورونا سے پہلے ہزاروں لوگوں کے لئے موت کا سبب نہ بن جائے ایسے نازک حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے خورد نوش کا نظم کیا جائے اشیاء خوردنی ان تک پہچانے کا نظم کیا جائے اور اس کے لئے محلہ وارضرورت مندوں کی فہرست تیار کی جائے اور اہل ثروت حضرات ضروری اشیاء کا نظم کرکےضرورت مندوں تک پہچانے کا نظم کریں اس وقت یہ بہت بڑی نیکی ہے اس میں مالدار حضرات اپنی زکات کو بھی استعمال کرسکتے ہیں کہ جن لوگوں کا سال رمضان میں پورا ہوتا ہے وہ حضرات بھی رمضان سے پہلے ہی اپنی زکات ادا کر سکتے ہیں کہ اصل وقت اور زیادہ ثواب اس وقت ہے جب ضرورت مندوں کو احتیاج زیادہ ہو اور صدقہ چونکہ بلاؤ کے دفع کا ذریعہ بھی ہے
 لیکن ساتھ ساتھ محتاجوں مزودوں کو سامان دے کر کیمرے میں قید کرکے اخبار وسوشل میڈیا کی زینت بنہ بنایا جائے کیونکہ یہ ان کی مدد سے زیادہ ان کو ذلیل کرنا ہے،
جیسا کہ بعض واٹساپ گروپوں میں فیسبک اور سوشل میڈیا میں کثرت سے نظر آتا ہے آپ خدا واسطے کر رہے ہیں اور بیشک وہ دیکھ رہاہےآپ کو کسی اور کو دکھانے کی ضرورت نہیں اس وقت ہم سب کو اخلاص وللہیت کے ساتھ بلاکسی مذہبی تفریق کے اس جہت سے کام کرنے کی ضرورت کیونکہ مذہب دیکھ مددکرنا آپ کا سیوہ نہیں دوسروں کا طریق ہے
اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو