اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ارقم سراج نے ایک ضیعفہ کو خون دے کر انسانیت کی مثال پیش کی بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین و دیگر نے مبارکباد پیش کی اعظم گڑھ,22اپریل 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 22 April 2020

ارقم سراج نے ایک ضیعفہ کو خون دے کر انسانیت کی مثال پیش کی بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین و دیگر نے مبارکباد پیش کی اعظم گڑھ,22اپریل 2020 آئی این اے نیوز

ارقم سراج نے ایک ضیعفہ کو خون دے کر انسانیت کی مثال پیش کی

بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین و دیگر نے مبارکباد پیش کی

اعظم گڑھ,22اپریل 2020 آئی این اے نیوز
الفلاح فرنٹ کے ذریعہ تشکیل دیا گیا وہاٹس ایپ گروپ(بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے آج موضع اسرولی کی ایک ضعیفہ کو بلڈ دے کرانسانیت کی مثال پیش کی۔بلڈ ڈونیٹ گروپ سے جڑے موضع روواں کے باشندہ ارقم سراج نے اپنا قیمتی بلڈ ڈونیٹ کیا۔اس نیک اور عظیم کام کیلئے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے ارقم سراج کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ الفلاح فرنٹ نے گزشتہ چھ ماہ قبل عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ایک بلڈ ڈونیٹ گروپ کا قیام کیا۔اپنے قیام کے روز سے ہی گروپ نے لکھنئو,وارانسی,اعظم گڑھ,جونپور اور مئو میں مریضوں کو بلڈ دیا ہے۔گروپ کے بانی ذاکر حسین نے بتایا کہ ہم مفت میں بلا تفریق سب کو ضرورت پڑنے پر بلڈ دیتے ہیں۔ذاکر حسین نے تمام لوگوں سے بلڈ ڈونیٹ سے جڑنے اور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔