اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہندو۔مسلم بھائ چارہ کی تازہ مثال محمد عثمان نئی دہلی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 22 April 2020

ہندو۔مسلم بھائ چارہ کی تازہ مثال محمد عثمان نئی دہلی

ہندو۔مسلم بھائ چارہ کی تازہ مثال

محمد عثمان نئی دہلی

مکرمی:گزشتہ دنوں آسام سے بھائ چارہ کی ایک مثال سامنے آئ۔ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز آسام کے ضلع دھوبری,پنبری گاؤں کے مقامی رہائشی دودھناتھ چودھری کی اہلیہ شانتی چودھری (75) بدھ کی صبح تقریبا دس بجے انتقال کر گئیں تھی.لاک ڈائون کی وجہ سے مرحومہ کے اہل خانہ گھر نہیں پہنچ سکتے تھے۔ لواحقین نے پنباری کے علاقے میں موجود لوگوں سےآخری رسومات میں شامل ہونے کیلئے عاجزی کا اظہار کیا۔آل آسام اقلیتی اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایم ایس یو) کی سربراہی میں مسلم کمیونٹی کے متعدد افراد نے بدھ کے روز ا ہمسایہ شانتی چودھری کی آخری رسومات اداکیں۔اے ایم ایس یو کے ایک مقامی رہنما دلاورحسین عرف دلبر،جو آسام اقلیتی اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایم ایس یو) کے آرگنائزنگ سکریٹری بھی ہیں ، نے بتایا ، "ان کے کنبہ کے افراد نے ان کے لواحقین کو آخری رسومات سے آگاہ کیا۔ لیکن انہوں نے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی بے بسی کا اظہار کیا۔""ان کی پریشانی کو دیکھ کراے ایم ایس یو کے اراکین مقامی لوگوں کے ہمراہ اس کے گھر پر جمع ہوئے اور ایک مقامی پنڈت کو گھر پر رسومات ادا کرنے کے لئے بلایا اور اس کے بعد" ہندوئوں کا کیاکیا "نعرہ لگاتے ہوئے گھاٹ تک لےگئے۔ انہوں نے پنبری قبرستان میں ان کی آخری رسومات کے لئے چتا اور دیگر ضروریات کا بھی اہتمام کیا۔مذکورہ جگہ ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریبا 20 20 کلومیٹر دور ہے۔دلاور حسین نے بتایا کہ ان کے گائوں میں ایک طویل مدت سےتین,چار ہندو فیملی مسلمانوں سے بڑے میل جول اور پیار محبت سے رہتی ہے۔

محمد عثمان
نئ دہلی