مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان امدادی کاموں میں سرگرم
عرفان پٹھان کی نگرانی میں لاک ڈاؤن کے ابتداء سے مستحقین کے درمیان کررہے ہیں ضروری اشیاء کی تقسیم
ٹانڈه/امبيڈکرنگر:29/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی سکریٹری عرفان پٹھان نے اپنی نگرانی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹانڈہ شہر و اطراف کے موضعات میں پریشان حال غریب ومستحق عوام میں مجلس اتحاد المسلمین کے نوجوانان کارکنوں کی ایک ٹیم پارٹی کے شہر صدر محمد سالم انصاری کی سالاری میں راشن و دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کے سلسلہ کو مسلسل لاک ڈاؤن کے ابتداء سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تقریباً 35،36 دنوں سےمستحقین کے گھروں تک پہنچ کر ضروری اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ ہزاروں ضرورت مندوں تک راشن کی پیکٹ اور مالی امداد پہنچائی گئی۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران غریب عوام کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب ومستحق لوگوں کے گھروں تک کھانے پینے اور روزمرہ کی چیزیں جیسے آٹا، چاول، دال، تیل، نمک، شکر، سبزی وغیرہ سمیت دیگر ضروری اشیاء پہنچائی جارہی ہے۔ بالخصوص مرحلہ واری طور پر بلالحاظ مذہب وملت تمام مستحقین میں اشیائے ضروریہ تقسیم کی جارہی ہے۔ اس مصیبت کی گھڑی میں مال دار افراد کو آگےآکر غریبوں کی مدد کرنے کی عرفان پٹھان نے اپیل کی ہے۔ جبکہ سالم انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاون پر عمل آوری کےذریعہ حکومت کا تعاون کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ اسی طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے کئی فلاحی تنظیمیں، نوجوانوں کے گروپس اور سماجی رضاکار مجیب احمد سونو، جمال کامل عرف راجو ممبر، سیٹھ میڈیکل اسٹور، آنند اگروال قابلِ زکر ہیں پورے شہر میں غریب، مزدور، لاچار اور بے سہارا لوگوں کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔