"گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائیں"
ویفیلئر پارٹی آف انڈیا کے قومی سیکریٹری کی عوام سے اپیل
نئ دہلی:30/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی سیکریٹری سراج طالب نے آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ کورونا جیسی خطرناک وبا سے بچنے کیلئے ہم تمام طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون پر عمل کرتے ہوئے ہم خود کو محفوظ رکھیں۔سراج طالب نے کہا کہ ہمارے مذہب میں بھی اس کی تاکید کی گئ ہیکہ جب بھی کوئ متعدی بیماری آئے تو اس سے ہر ممکن طریقے سے بچا جائے۔ڈبلیو پی آئ کے قومی سیکریٹری نے کہا کہ اس بیماری کے بڑھنے کا خطرہ بنا ہوا ہے,اس لئے ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم عبادات کا اہتمام گھروں میں کریں اور لاک ڈائون کو کامیاب بنائیں۔واضح رہے کہ کورونا کی وبا آنے کے بعد سے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے اپنا مثبت رول ادا کرتے ہوئے جہاں ایک طرف عوام میں اس خطرناک وبا کے تیئں بیداری لانے کی کوشش کی ہے تو وہیں دوسری دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں بالخصوص کرناٹک کے بیدر میں پارٹی کے قومی صدر قاسم رسول الیاس سے مشورے کے بعد ضرورت مندوں کی لگاتار مدد کر رہے ہیں۔دہلی کے اوکھلا,وکاس پوری,سیلم پور اور دیگر کئ علاقوں میں پارٹی کارکنان غرباء اور ضرورت مندوں کی مدد کرکے انسانیت کا نمونہ پیش کر رہے ہیں۔سراج طالب نے عوام بالخصوص مسلمانوں سے پر زور اپیل کرتے ہوئے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے اور لاک ڈائون کو کامیاب بنانے کیلئے کہا ہے۔