*کشمیر کے اننت ناگ سے کیرلا تک ”بہاربول رہا ہے“کی جانب سے راحتی کام جاری۔ نظرعالم*
*”بھوک سے نہیں مرنے دیں گے“کی مہم کے تحت درجنوں لوگ راحتی کام میں ہیں مصروف۔ بیداری کارواں*
مدھوبنی :4/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
گذشتہ کئی مہینوں سے ”بہار بول رہا ہے“ کے نام سے عوامی سطح پربیداری مہم کی شروعات کی گئی ہے۔اس مہم میں بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہیں۔ ”بہار بول رہا ہے“کی ٹیم کے اراکین نے جب سے کورونا وائرس کو لیکر حکومت کی جانب سے ”لاک ڈاؤن“ کا اعلان کیا گیا ہے تب سے اب تک ہزاروں پریوار کو راشن اور روپیہ کے ساتھ ساتھ ہرممکن سہولیات پہنچائی ہے۔ ساتھ ہی جو لوگ ملک کے کونے کونے میں پھنسے ہوئے ہیں ایسے ہزاروں لوگوں کو ٹیم کے اراکین نے اُسی جگہوں پر ہرممکن مدد پہنچائی ہے اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک اس کورونا وائرس جیسی بیماری سے لوگوں کو چھٹکارا نہیں مل جاتا ہے۔مذکورہ باتوں کی جانکاری دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے بتایا کہ ”بہار بول رہا ہے“کی ٹیم کو جن لوگوں نے جن تنظیموں اور لیڈران نے راحتی کام میں کھل کر مدد کی ہے اُن تمام لوگوں کا ”بہار بول رہا ہے“ اور ”آل انڈیا مسلم بیداری کارواں“ کی ٹیم مبارکباد پیش کرتی ہے اور اُمید کرتی ہے جب تک اس بیماری سے لڑائی جاری رہے گی تب تک اِن لوگوں کی مدد ملتی رہے گی۔ مسٹرنظرعالم نے بتایا راحتی کام ہماری ٹیم پورے بھارت میں کررہی ہے اورجہاں کہیں بھی ضرورت پڑتی ہے ان سبھی حضرات کی ہرممکن مدد بھی ہماری ٹیم کو ملتی ہے جن میں بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو، ڈاکٹرشکیل احمد، سابق مرکزی وزیر، دلیپ پانڈے، لیڈر عام آدمی پارٹی، قاری صہیب، ریاستی یوتھ صدر، راجد بہار، الکا لانبا۔، لیڈر کانگریس پارٹی، دہلی، دیپندر سنگھ ہڈا، لیڈر کانگریس پارٹی، ہریانہ کے علاوہ جن تنظیموں کی حمایت ساتھ ہے اُن میں ایس آئی او، راجتھان، ایس آئی او، پنجاب، جماعت اسلامی ہند، دہلی، میم فاؤنڈیشن، دہلی۔ ایس آئی او، بہار، این ایس یو آئی، ہریانہ کے نام شامل ہیں۔ نظرعالم نے ”بہار بول رہا ہے“ ٹیم کے سبھی جاں باز سپاہیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اورسبھی ساتھیوں کے محنت اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے اُمید جتائی کہ جس لگن، محنت کے ساتھ اس مصیبت کی گھڑی میں سبھی اراکین غریب، مزدور اور بے سہارا لوگوں کے راحتی مدد پہنچانے میں لگے ہیں اُسے اور بھی مضبوطی کے ساتھ جاری رکھیں گے اور تب تک جاری رکھیں گے جب تک اس کورونا وائرس کو ہرا نہیں دیا جاتا ہے۔ ٹیم میں شامل اراکینوں میں شکیل احمد سلفی، ماسٹر نظیراحمد، طہور انور عابد، احمدبشر، ذیشان اختر، دانیال اکرم، امان اللہ امن، شاہنواز عاقل، راجا خان، فرحان شیخ، عبدالملک، عادل، مطیع الرحمن، ہیرا نظامی، ہمایوں شیخ، نازیہ حسن، صبا پروین، ذیشان الٰہی، اسرار دانش، شہادت حسین، محمدنوشاد، محمد محفوظ، شاہداطہر، حافظ لئیق منظرواجدی، قاری محمدسعید ظفر کے نام شامل ہیں۔
