اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اس وقت غرباء کی خدمت کرنا بہت اہم کام :مولانا شمس الدین اسلامی مدہوبنی :5/اپریل 2020 آئی این اے نیوز (رپورٹ! محمد سالم آزاد)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 4 April 2020

اس وقت غرباء کی خدمت کرنا بہت اہم کام :مولانا شمس الدین اسلامی مدہوبنی :5/اپریل 2020 آئی این اے نیوز (رپورٹ! محمد سالم آزاد)

اس وقت غرباء کی خدمت کرنا بہت اہم کام :مولانا شمس الدین اسلامی 
مدہوبنی :5/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
(رپورٹ! محمد سالم آزاد)
 بھوارہ  کے نوجوان شاعر اسامہ عاقل نے کہا کہ ہم سماجی کام لاک ڈاون کے درمیان اپنے گھر پر رہ کر بھی کر سکتے ہیں ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے گھر سے باہر نکلے بغیر غریبوں کو مدد کر سکتے ہیں ۔ آج کورونا وائرس کو لے کر پوری دنیا میں ہاہا کار مچاہوا ہے ، غریب بھوک سے تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں ،اس لئے تمام اداروں اور جن کو اللہ نے مال دئے ہیں ان سے گزارش ہے کہ مجبور اور بے سہارا لوگ کورونا وائرس کے وبائی مرض میں نظر انداز نہ ہو جائے ۔ سبھوں کو اپنے اپنے معاشرہ کے بارے میں بخوبی اندازہ ہے کون مجبور ہے ،کون بے سہارا کس کو کس چیز کی ضرورت ہے ۔
مسٹر اسامہ عاقل نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے اس گھڑی میں سب کو ایک دوسرے کی خبر خیریت معلوم کرتے رہنی چاہئے ۔ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ خدانے ہمیں ایک دوسرے کی خیریت معلوم کرنے کے لئے موبائل دیا ہے اس کے ذریعہ ہم ایک دوسرے کی خیریت معلوم کرکے مجبور ،غریب ،محتاج ،بے سہارا کو زندگی کی ناامیدی میں امید پیدا کر سکتے ہیں ۔
مسٹر اسامہ عاقل نے کہا کہ موبائل کے ذریعہ ایک دوسرے کی خبر لیتے رہیں ،مشغولیت کے دور میں تو مشغولیت کا بہانا تھا جس کی وجہ سے ہم ایک دوسروں کی خیریت نہیں معلوم کر سکتے تھے لیکن آج اللہ نے موقع دیا ہے تو نہیں کچھ کرتے ہوئے بھی اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اورہر کوئی ایک دوسرے کو کال کرکے خیریت معلوم کررہیں تاکہ زندگی کی رونق باقی رہے اور زندگی جینے کا مقصد بھی حاصل ہوتا ہے ۔بہت سے لوگ ناامیدی کی دہلیز پر قدم رکھ چکے ہیں ان کو امید دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔مسٹراسامہ عاقل نے کہا کہ ملک میں نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے گھڑوں میں قید لوگوں کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کئی روز سے اپنے گھڑوں میں قید ،لوگ اب بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔کورونا وائرس سے مرنا صرف اندیشہ ہے ،مگر بھوک سے مرجا نا یقینی ہے ۔حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ روز مرہ کے مزدوری کرکے کھانے کمانے والوں کی فوری مدد کرے ۔ورنہ یہ بھوک پیاس پریشان مزدور سڑکوں پر آجائیں گے ۔جو ملک کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا آج جب پوری دنیا پریشان ہے اس وقت غرباء کی خدمت کرنا بہت اہم کا م ہے۔