اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ۰اصلاح معاشرہ تنظیم کی جانب سے راشن تقسیم ڈائریکٹر محمد شہاب الدین مدھوبنی:6/اپریل 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 April 2020

۰اصلاح معاشرہ تنظیم کی جانب سے راشن تقسیم ڈائریکٹر محمد شہاب الدین مدھوبنی:6/اپریل 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

۰اصلاح معاشرہ تنظیم کی جانب سے راشن تقسیم
ڈائریکٹر محمد شہاب الدین

مدھوبنی:6/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد 
اس وقت مدھوبنی ضلع میں غریبوں کے درمیان اس مصیبت کی گھڑی میں مدد کرنے کے لئے ہر صاحب ثروت لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے پورے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ بچاؤ کے لئے لگے لاک ڈاؤن کے سبب کام کاج بند ہونے سے روز بروز غریب مزدور  رکشا ٹھیلہ ٹیمپو پھوٹ پات محنت کش لوگوں کے درمیان فاقہ کشی کا عالم ہے کئی زندگیاں گھروں میں مع اہل و عیال سسک رہی ہے اس وقت لوگ دانے دانے کے محتاج ہے غریب ہو یا امیر اسی کو دیکھتے ہوئے اصلاح معاشرہ تنظیم چین پور بھوارہ کے ذریعہ لوگوں میں خدمت خلق کا کام کیا جا رہا ہے اس کے ذریعہ  لوگوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کرائی جارہی ہے  اور لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ انسانیت کی خدمت سب سے  عظیم بدلہ ہے  تنظیم کے ڈائریکٹر محمد شہاب الدین  نے لوگوں سے درخواست  کی ہےکہ اس سنگین حالات میں صاحب نصاب لوک اپنے صدقہ و خیرات کی رقم سے غرباء و مساکین کو زیادہ سے زیادہ امداد کریں جو لوگ انسانیت کی خدمت کررہےہیں وہ اللہ کے دین کی بڑی  خدمت انجام دے رہے ہیں اس موقع پر ماسٹر شہاب الدین  ماسٹر اقبال محمد عیسی عبد السمیع احمد حسین محمد فیاض محمد قیصر  محمد افتخار محمد افروز محمد فیروز ڈاکٹر وصی انجم  مطیع اللہ وغیرہ موجود تھے