اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *کروناوائرس اور خدشات* انعام الحق قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 April 2020

*کروناوائرس اور خدشات* انعام الحق قاسمی

*کروناوائرس اور خدشات*
انعام الحق قاسمی
کروناوائرس نے جب سے دنیامیں قدم رکھا ہےاس وقت سے بہت سارے مسائل و خدشات نے جنم لینا شروع کردیا ہے شوشل میڈیا پر ایسی ایسی تحریریں گردش کررہی ہے اور ویڈیو آڈیو سننے پڑھنے اور دیکھنے کو مل رہی ہے کہ گویا قیامت بپا ہو
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کروناایک عالمی وباکی شکل اختیار کر چکی ہے اور پوری دنیا نازک دورسے گزر رہی ہے اورحکومتیں اس عالم اسباب میں وہ سب کچھ کررہی ہے جس سے انسانوں کی جانیں کم از کم تلف ہو   لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہےجوحصول
مقصدکےلئے ایک کمنیوٹی کے لوگوں کو مورد الزام ٹھہرارہی  ہے اورکرونا بنام ہندو مسلم کا رنگ دینے میں لگی ہوئی ہے جوکہ شرم ناک پہلو ہے جبکہ پوری دنیا میں بلا امتیاز مذہب و  رنگ ونسل کے اس وبا سے بچاؤ کے طریقے کارپرغوروفکرکی جارہی ہے اور یہ تدبیر یں کر رہے ہیں کہ کیسے اس وبا سے بچاجائے اور جنگی پیمانےپرطبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور ایک انسان ہونےکے ناطے انسانیت کا ثبوت پیش کررہے ہیں
اورایک دوسرےکادست بازوبنے ہوئے ہیں