اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عالمی بینک نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر کی مدد دی ہے، اس رقم کا استعمال اسکریننگ، رابطوں کی پہچان، لیب جانچ، آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں کیا جا سکے گا

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 3 April 2020

عالمی بینک نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر کی مدد دی ہے، اس رقم کا استعمال اسکریننگ، رابطوں کی پہچان، لیب جانچ، آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں کیا جا سکے گا

عالمی بینک نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر کی مدد دی ہے، اس رقم کا استعمال اسکریننگ، رابطوں کی پہچان، لیب جانچ، آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں کیا جا سکے گا


 بینک کی ہندوستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد
عالمی بینک نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر (تقریباً 76ارب روپے)کی مدد دی ہے۔ عالمی بینک کے ایگزیکیوٹوڈائریکٹر کے بورڈ نے جمعرات کو ترقی پذیر ممالک کےلئے ایمرجنسی مدد کی پہلی قسط کے طورپر 1.9 ارب ڈالر کی مالی مدد دی ہے،جس کی آدھی سے زیادہ رقم ہندوستان کو دی گئی ہے۔

یہ رقم ہندوستان کو بہتر اسکریننگ، رابطوں کی پہچان میں مدد کےلئے لیب جانچ،انفرادی سکیورٹی کے آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں مدد کےلئے دی گئی ہے۔ ہندوستان کے بعد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مدد پاکستان کو 20کروڑ ڈالر دی گئی ہے۔افغانستان کو 10کروڑ ،ماپدیپ کو 73اور سری لنکا کےلئے 12.86کروڑ ڈالر کی مدد کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ اس نے عالمی کوویڈ 19وبا کے چیلنج سے نمٹنے میں ملکوں کی مدد کے لیے 15ماہ میں 160ارب ڈالر کی ایمرجنسی مدد جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔