اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *استاد و شاگرد کا تعلق بہ مثل پدر حقیقی ہوتا ہے* ، ✍🏻از قلم : محمد منھاج الحق چمپارنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 22 April 2020

*استاد و شاگرد کا تعلق بہ مثل پدر حقیقی ہوتا ہے* ، ✍🏻از قلم : محمد منھاج الحق چمپارنی

*استاد و شاگرد کا تعلق بہ مثل پدر حقیقی ہوتا ہے* ، 

✍🏻از قلم : محمد منھاج الحق چمپارنی

مدارس اسلامیہ میں معلمین و متعلمين کا آپسی رشتہ عالم کے تمام رشتوں سے  نرالا اور بےمثال ہے جس کی عمارت صرف محبت   خلوص ,شفقت ،احترام، عاجزی،تواضع، اور ایثار و قربانی کے ستون پر اس قدر مضبوط قائم ہے کہ اس میں نفرت، عداوت، ہتک عزت، کبر و ریا،اور خود غرضی جیسے صفات مذمومہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے،
طلبہ اپنے اساتذہ کے روبرو ادب و احترام کا گہوارہ بن کر ایسے ہی پیش آتے ہیں جیسے کہ ان کے پس پشت زبان و قلم گستاخی و بے ادبی سے معصوم ہیں
دنیا کا ہر رشتہ ،ہر تعلق، ہر نسبت اور ہر کونٹریکٹ زمانے کے پیچ و خم سے دھکے کھا کر، مصائب و آزمائش سے نبرد آزماں ہوکر، شیطان لعین کے وساوس میں پھنس کر اور سود و زیاں کو خواہشات نفس کا دشمن سمجھ کر کبھی نا کبھی کسی ایسے مقام پر ان کا امتزاج ہو ہی جاتا ہے کہ جہاں سے نفرت اور غصے کہ چنگاری شعلہ زن بنکر اٹھتی ہے اور ان کی زندگی بھر کے محصول کو جلا کر خاکستر کردیتی ہے،
لیکن اُِن کا رشتہ اُس مثمر درخت کیطرح ہے جو سالوں پھل دیتا ہے اور جس کے آنے کا انتظار اور جانے کا خوف نہیں ہوتا،اساتذہ کا کردار یہ ہے کہ وہ طلبہ کو اتنا ہی عزیز رکھتے ہیں جتنا کہ اپنی اولاد کو،آرام و سکون کا بستر لپیٹ کر ہر آن طلبہ کی تعمیر و ترقی، ان کی تربیت اور فلاح و بہبود کیلئے سن سان وادیوں میں گنجینہ علم و عرفاں کے وہ تمام رازہائے مضمر کی تلاش میں حیراں و سرگرداں رہتے ہیں جو انہیں جہالت. نادانی. کم فہمی و کج فہمی اور نا مرادی کی ذلت و پستی سے اٹھا کر علم و دانش، عقل و خرد دور بینی و دور رسی، لیاقت و قابلیت اور ہمت و حوصلہ کے اوج سریا پر لا کھڑا کردے-
وہیں طلبہ بھی اپنی پلکیں ہر وقت بچھائے ہوئے ہوتے ہیں کہ کہیں استاذ محترم کے فیوض و برکات کا کوئی قطرہ ٹپکے اور ہم اسے اپنی آنکھوں کا سرمہ بنا کر دل و دماغ کی خشک رگوں کو تروتازہ کرسکیں,اپنے علمی. روحانی, ادبی اور ثقافتی پیاس  بجھا سکیں, ان کے عکس کا پرتو بن کر باطل سے پنجہ آزما ہوسکیں,
عشق محبت سے سرشار. ادب و احترام. عاجزی اور تواضع کا پتلا بنکر ہمہ تن توجہ استاذ کی طرف مبذول ہوتی ہے کہ کہیں کوئی جوہر کیمیا ہاتھ سے نا چلا جائے اور اپنے تن من دھن کی چھوٹی سی چھوٹی قربانی کو بھی اپنی سعادت اور خوش بختی تصور کرتے ہیں, ان کے اقوال. افعال, کردار,گفت و شنید، نشست و برخاست ،ہدایات و ارشادات اور معمولی جنبش سے بھی سبق حاصل کرکے اپنے لایحہ عمل کا دستور اساسی تجویز کرلیتے ہیں
یہ مقدس اور پاکیزہ رشتہ ہمارے مدارس اسلامیہ کا خاص امتیاز ہے جو کسی اسکول،کسی یونیورسٹی، کسی کالج اور دیگر کسی دنیاوی ادارے میں محسوس نہیں کیا جاسکتا ہے ، اللہ تعالیٰ ہمیں اساتذہ کا ادب و احترام کرنے والا بناے اور ان کی قدر دانی کی توفیق مرحمت فرماے آمیں