اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تھالی اور تالی کے بعد آج موم بتی اور ٹارچ از قلم ✍️ حبیب الرحمن سلطانپوری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 5 April 2020

تھالی اور تالی کے بعد آج موم بتی اور ٹارچ از قلم ✍️ حبیب الرحمن سلطانپوری

 تھالی اور تالی کے بعد آج موم بتی اور ٹارچ

از قلم ✍️ حبیب الرحمن سلطانپوری

تالی اور تھالی کے بعد پانچ
 اپریل یعنی آج رات نو بجے موم بتی، ٹارچ، موبائل لائٹ اور اگر بتی سے کرونا کو بھگانا ہے (مودی جی .)
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان توہمات سے کرونا ختم ہو جائے گا؟
 تالی اور تھالی کی آواز میں وہ کون سا جادو چھپا ہوا ہے جو کرونا جیسی مہا ماری پر قابو پا سکتا ہے؟
رات کے اندھیرے میں تمام لائٹ کو بجھا کر موم بتی، اگر بتی، ٹارچ جلانے سے کرونا پر کون سا صاعقہ گر پڑے گا؟
ان ساری باتوں کے پیچھے توہمات، من گھڑت رسومات، بے جا خرافات کے سوا کچھ بھی نہیں، ان حرکتوں سے ہندوستانی عوام کو یہ باور کرایا جارہا ہے کہ مصیبتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دوا، علاج اور دوسری طبی سہولیات کی چنداں ضرورت نہیں ہے، شاید اس کے پیچھے وہ راز پوشیدہ ہے کہ عوام ان تمام کرتوتوں میں الجھ کر حکومت سے سوال وجواب بند کردے،اپنے حق کو مانگنے میں پیچھے ہٹ جائے، حکومت کی کھل عام ناکامی پر لیپا پوتی ہوجائے،
اس میں مسلمانوں کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، سیکولر اور جمہوریت پسند مسلمان ان سیاسی بازی گروں کے بہکاوے میں نہ آئیں،ورنہ توہمات کا ڈمرو بجا کر اسلامی عقائد کو کھل عام اپنی گرفت میں لے لیں گے، یقیناً اس وقت مسلمانوں پروگرام چوطرفہ مصائب کے بادل منڈلا رہے ہیں، اور اس وقت تک یہ گھٹا ٹوپ اندھیرے نہیں چھٹنے والے جب تک مسلمان رجوع الی اللہ کو مشن کا درجہ نہیں دے گا،کیوں کہ ان تمام خرافاتوں کے پیچھے جہاں عوام کو اصل مدعے سے بھٹکانے کی کوشش کی جارہی ہے وہیں اسلامی عقائد پر سیندھ لگا کر اسے جڑ سے کھوکھلا کرنے کی انتھک تگ ودو بھی جارہی ہے، اس ناچیز کی تمام بھارتی مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ مکمل حکومتی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اسلام اور ایمان کی حفاظت کریں _
اللہ سب کا حامی وناصر ہے