سب حالات منجانب اللہ آتے ہیں اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں!
حضرت مولانا عبدالرشید صاحب مظاہری دامت برکاتہم شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈھ یوپی
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد...
دنیا حالات کی جگہ ہے یہاں تغیرات کا ہونا ضروری ہے-
اس تغیر کا یہ اثر ہوگا کہ یہ دنیا نیست ونابود ہوجائے گی حالات ہمیشہ آتے ہیں اور آتے رہیں گے
طالب علمی کے زمانہ میں ایک قصہ سناتھا کہ موسی علیہ السلام سے کسی نے سوال کیا کہ زمین وآسمان کی کمان ہو اور حوادث کا تیر ہو اور چلانے والے اللہ تعالی ہوں تو بچنے کی کیا شکل ہے- جواب میں فرمایا کہ چلانے والے کی پناہ میں آجاؤ -
اس وقت جو مصیبت پورے عالم پر آئی ہے اللہ تعالی ہی سے عاجزی اور استغفار ومدد مانگنے سے کام چلے گا
طبی علاج اور پرہیز بھی شریعت مطہرہ کا حکم ہے اس مرض کا نقصان اور اس کے اثر سے پورے عالم میں سناٹا ہے لوگوں کا ملنا جلنا سفر کاروبار مجالس، شادی بیاہ، کے مجمعے سب بند ہیں - کسی کے تصور میں نہیں تھاکہ کوئی ایسادن بھی آنے والاہے
جبکہ ایک دن ایسا آنے والاہے کہ دنیا ہی ختم ہوجائے گی -
اس وقت ہمارے سامنے ایک روایت ترمذی شریف کی ہے کہ ابن آدم کی سعادت کی بات یہ ہے کہ اللہ نے جو فیصلہ فرمایا ہے اسی پر راضی رہیں - اس مرض کے ساتھ ہمیں جو خیر ملنے کی امید ہے اس کو بھی مد نظر رکھیں بہت سارے گناہوں اور بد اعمالیوں کا دروازہ بند ہے
چوری، ڈکیتی، شراب نوشی، جوا، جھوٹ، فریب، بالخصوص جھوٹی گواہی، پاکٹمارنا، غلط مجالس ومحافل، قتل وغارت گری، فضول خرچ، بےضرورت سفر، رشوت، مفسد اختلاط، بے پردگی، بد نظری اور اس سے پیدا ہونے والے گناہ، غلط مقدمہ بازی، نماز چھوڑنا، وغیرہ -
بہت سے گناہوں سے حفاظت ہورہی ہے سڑکوں پر روزانہ گاڑیوں کے ٹکرانے کے واقعات ناکے درجے میں ہیں -
گالم گلوج ، مقابلہ بازی، ایک دوسرے پر فخرو میاہات ہمارے درازوں کے بند ہونے کے ساتھ بند ہیں - اس طرح مصیبت میں بہت نیکیاں ہم کو میسر ہیں
اب ہم گھر میں بیٹھے ہیں حکومت کا پورا عملہ پوری طرح مستعدی سے بیماری سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش میں ہے ہر وقت ان کی یہ فکر ہے کہ اس ملک سے یہ بیماری کس طرح جائے -
ان کا ہر ممکن تعاون کریں اور تمام احتیاطی تدبیریں اختیار کریں اور اپنے اوقات کو ذکر، تلاوت، نماز، سنتوں کا مکمل اہتمام، گھر والوں کی نگرانی معمولات وشب روز کی پابندی، گھر والوں کی ہمت افزائی، کم خرچ میں کام چلانا، اعتدال اور میانہ روی، ہر کام میں سنن ومستحبات کی رعایت، اخوت وہمدردی، نرم مزاجی، پاس پڑوس اعزاء احباب اور ضرورت مندوں کی فکر مندی، صدقہ خیرات لوگوں کے حالات معلوم کرکے اپنی سکت بھر ان کی امداد. گھر میں بیٹھ کر بہت ساری نیکیاں کماسکتے ہیں -
اپنے اموال کو جن نیک مقاصد میں خرچ کرتے تھے اپنی حسب ہمت اس کوکریں بالخصوص ماہ مبارک میں جو نیکیاں کرتے تھے اس کا خیال رکھیں -
اپنی ضرورتوں کا خیال کریں -
حضور ﷺ نے فرمایا اپنی زبان پر قابو رکھو تمہارا گھر تمہارے لئے کافی ہو -
اوراپنے گناہوں پر رویاکرو -
اس لئے گھر میں رہ کر توبہ واستغفار کو لازم پکڑیں- اس مصیبت سے نجات کے واسطے بار بار رو رو کر، خوب خوب دعائیں کریں _
اللہ تعالی پورے ملک سے اور تمام عالم سے اس وباء کو دور فرمائے - اور نیکیوں اور رزق وغیرہ کے جو اسباب بند ہیں اس کے دروازے کھولدیں -
آمین یا رب العالمین
بجاہ سید المرسلین ﷺ