عقیل احمد خان
___________
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 26/اپریل 2020) روزہ اسلامی عبادات کا اہم جزء ہے،روزہ سے انسان قلبی سکون محسوس کرتا ہے اور اس سے روح کو بھی قوت وطاقت نصیب ہوتی ہے، روزے میں جہاں بڑے بوڑھے عورتیں پیش پیش رہتے ہیں،تو معصوم بچے اور بچیوں کا بھی حوصلہ بلند رہتا ہے اور وہ
بھی کسی سے پیچھے رہنا نہیں چاہتے ہیں،اسی کا ایک نمونہ دھن گھٹا تحصیل میں واقع موضع روپن میں دیکھنے کو ملا جہاں عفراء خاتون بنت ابوذر نے محض چھ سال کی عمر اپنا پہلا روزہ رکھا اسی طرح ذکرا خاتون، بنت عبد الرحیم عرف گڈو عمر تقریباً6 سال ، شمع فردوس بنت حافظ رمضان علی عمر 7سال ، معین اختر ابن حاجی عبد اللہ، عمر 10برس، نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھ کر بالغ بچوں اور بچیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر انسان باحوصلہ اور باہمت ہو تو مشکل سے مشکل کام اسے سہل لگتا ہے، مذکورہ بچے اور بچیوں کے پہلا روزہ مکمل کرنے پر چچا مفتی ابو حذیفہ مظاہری،ابوذر،ماسٹر مجیب اللہ ،حافظ آفتاب احمد ببلو،نمائندہ حافظ عقیل احمد خان، مولانا مقبول احمد قاسمی، ماسٹر حفیظ اللہ اور ڈاکٹر شمشاد احمد وغیرہ نے دعاؤں سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.