سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا ختم!
یہ انقلابی تبدیلیاں سعودی فرمانروا سلمان کی ہدایت کے مطابق اور ولیعہد محمد کی براہ راست نگرانی میں لائی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب میں ابھی تک ایک سے زیادہ خطاؤں کی سزا میں خاطیوں کو کوڑے لگائے جاتے تھے۔
ریاض: انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے سعودی عرب میں کوڑے مانے کی سزا ختم کی جا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع نے اعلیٰ سعودی عدالت کے دستاویز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ماہ رمضان میں ہی سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن کے متعلقہ عزم کے تحت کوڑے مارنے کی سزا کو قید یا جرمانے یا دونوں میں بدل دیا جائے گا۔