اقرا فاونڈیشن کے زیر انتظام دارالعلوم فیض محمدی کا مختصر تعارف
از: فضل کریم سابق متعلم ادارہ ہذا
دارالعلوم فیض محمدی ایک اقامتی، علمی و ادبی، دینی و اصلاحی، تربیتی و ثقافتی ادارہ ہے جو ملک نیپال کوہ ہمالہ کے دامن مشرق موہنا پور میں National Highway 24 سے تقریبا ایک کلو میٹر کی دوری پر پوری شان و شوکت کے ساتھ باطل کی چھاتی پر سینہ سپر ہوکر پر شکوہ عمارت میں حق گوئی و بیباکی کا پرچم لہرا رہا ہے۔
اس ادارہ کا قیام اس وقت عمل میں آیا جب باطل طاقتیں عروج پر تھیں۔ مادیت پرستوں کا بول بالا تھا۔ انسانیت شرک و بدعات، رسم و رواج اور خرافات کی عمیق دلدل میں پھنسی تھی۔ اس خطے کے لوگ دینی علوم سے کوسوں دور کتاب و سنت کی درسگاہوں سے نا آشنا تھے اور ہتھیا گڑھ کا گردو نواح دعوتی ادارہ سے بالکل محروم تھا۔ ایسے وقت میں دریائے رحمت جوش میں آئی اور اسی سر زمین سے ایک حساس، تقوی شعار، عابد و زاہد، نمونئہ اسلاف، محافظ کتاب و سنت، غمگسار قوم وملت، جود و سخا کا پیکر، مفلس و نادار کا مسیحا، صداقت و عدالت کا دیوتا، اخوت و محبت کاخوگر، بھائی چارگی و خیر سگالی کا شھنشاہ، مرد مجاہد ایشیا بالخصوص ہندوستان کا مشہور و معروف جید عالم دین حضرت مولانا حافظ و قاری محمد طیب قاسمی صاحب(اطال اللہ بقاءہ) کو مسلمانوں کو صحیح راستہ دکھانے اور فیض محمدی کے بانی کے طور پر منتخب کیا اور بحمد اللہ اس وقت بلا مبالغہ یہ ادارہ کتاب و سنت کی ترویج، بدعات و خرافات کی بیخ کنی، طلبہ کی صحیح اسلامی تربیت، دعوت و ارشاد اور پاکیزہ صحافت جیسے عظیم کاموں میں مصروف ہے۔
اس ادارہ کے بیشتر فارغین و مستفیدین ملک و بیرون ملک میں دعوتی، صحافتی، تدریسی، تصنیفی، جماعتی و ملی خدمات انجام دے رہے ہیں یا دینی و عصری جامعات و یونیورسٹیوں میں جدید اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پوری معلومات ویب سائٹ سے حاصل کریں اور آپ حضرات ادارے کا دامے درمے قدمے سخن تعاون فرمائیں ۔
http://iqrafoundation.in/