باوقار اداکار عرفان خان کا انتقال
بالی ووڈ میں غم کی لہر، سیاسی لیڈران کی جانب سےتعزیت
ممبئی۔ ۲۹؍اپریل:(نمائندہ) اپنی اداکاری سے ہر کسی کے دل پر راج کرنے والے مشہور بالی ووڈ ہیروعرفان خان کا بدھ کو کوکیلا بین اسپتال میں ۵۴ سال کی عمر میں روز انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اداکار مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے انہیں گزشتہ روز ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ہر دل عزیز اداکار کی وفات پر بالی ووڈ میں غم کی لہر ہے۔ اسپتال کے بیان کے مطابق عرفان خان پیٹ کی تکلیف میں مبتلا تھے، انہیں ـColon infectionہوا تھا، فلم ڈائریکٹر سجیت سرکار نے عرفان خان کے انتقال کی خبر سب سے پہلے شیئر کی تھی اس کے بعد اسپتال کی جانب سے بیان جاری کیاگیا۔ سجیت سرکار نے ٹوئٹ کیا کہ ’میرا پیارےدوست عرفان ، تم لڑے او رلڑے اور لڑے، مجھے تم پر ہمیشہ فخر رہے گا، ہم دوبارہ ملیں گے، ستاپا اور بابل کو میری جانب سے تعزیت، تم نے لڑائی بھی لڑی، ستاپا اس لڑائی میں جو تم دے سکتی تھیں تم نے سب دیا۔ اوم شانتی۔ عرفان خان کو سلام۔جاوید اختر نے کہا کہ عرفان تم بہت جلدی چلے گئے ابھی بہت کچھ کرنا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل ہی عرفان خان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا لیکن خود کی خراب طبیعت او رلاک ڈائون کی وجہ سے والدہ کے آخری رسوم میں شریک نہ ہوسکے تھے ماں کے انتقال کے کچھ ہی دن بعد عرفان خان کو اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا۔ عرفان خان کے انتقال کے بعد امیتابھ بچن، اکشے کمار، پریش راول سمیت بالی ووڈ کے سینئروں اداکاروں نے خراج عقیدت پیش کی ہے وہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال ، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہولت سمیت دیگر لیڈران بھی تعزیت کی۔ بالی ووڈ کے بہترین اداکارو میں شامل عرفان خان کے اچانک چلے جانے سے ان کے مداحوں اور بالی ووڈ میں غم کی لہر ہے، دو سال قبل مارچ ۲۰۱۸ میں عرفان خان کو نیورو انڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری کا پتہ چلا تھا۔ بیرون ملک اس بیماری کا علاج کراکر اداکار روبہ صحت ہوگئے تھے ، ہندوستان لوٹنے کے بعد انہوں نے انگریزی میڈیم میں کام کیا تھا، لیکن کسے پتہ تھا کہ یہ فلم ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوگی۔ عرفان خان نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹیلی ویزن سے کی تھی، اس کے بعد وہ فلموں میں آئے، حاصل، حیدر، انگریزی میڈیم، ہندی میڈیم، پان سنگھ تومر ، بلیک میل، دی واریئر، مقبول، حاصل، دی نیم سیک، اے مائٹی ہرٹ، سلم ڈاگ ملینیئر ، بلیو ،نیویارک آئی لویو، جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کےجوہر دکھائے۔ عرفان خان جے پور کےمسلم نواب خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ سیدہ بیگم کا تعلق بھی ایک جاگیردار خاندن سے تھا۔ عرفان خان نے رائٹر ستاپا سکدر سے شادی کی تھی، جو ”این ایس ڈی“ میں عرفان کی ہم کلاس تھیں جہاں سے عرفان نے گریجویشن کیا تھا عرفان کے دو بچے بابل اور آیاس ہیں۔ عرفان خان کے دو بھائی عمران خان اور سلمان خان اور بہن رخسانہ بیگم جے پور میں ہی رہتے ہیں، جہاں وہ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔عرفان خان صاحب کو فنون میں پدم شری ایوارڈ ۲۰۱۱ میں دیاگیا۔