پانچ روزہ ختم تراویح کے موقع پر مولانا شمس الہدی قاسمی کا اظہار و خیال
آنند نگر مہراج گنج :29/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
عبیدالرحمان الحسینی
یہی وہ مقدس مہینہ ہے جس میں نزول قرآن کا آغاز ہوا، یا قرآن لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل کیا گیا، اسی مبارک مہینہ میں روزوں کی فرضیت کے احکام بھی نازل ہوئے، ہم سب کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس کا عشرہ اول رحمت ہی رحمت ہے، اور درمیانی عشرہ بخشش ہی بخشش ہے، اور جس کا آخری عشرہ آگ سے آزادی ہے، اس مہینہ میں جس شخص نے اپنے غلام یا خادم یا ملازم کی ذمہ داریاں اس مہینہ میں کم کردے گا، اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرمادے گا، اور اسے آتش دوزخ سے آزاد فرمادے گا۔نیزیہ صبر کا مہینہ ہے، اور صبر کا ثواب جنت ہے، یہ ہمدردی کرنے کا مہینہ ہے اور ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کے رزق میں اضافہ کردیا جاتا ہے، جس شخص نے کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروایا اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے، اور اسے آتش جہنم سے آزاد کردیا جائے گا۔
مذکورہ خیالات کا اظہار جناب سید ارشد صاحب سپا نیتا کے گھر پر پانچ دن میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر حافظ شُجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری مولانا حافظ شمس الہدی قاسمی نے کیا ۔
ٹرسٹ کے آرگنائزر وصحافتی افک پر درخشندہ ستارہ حافظ عبید الرحمن الحسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ ر مضان المبارک اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں، ضیاءپاشیوں، برکتوں، رحمتوں، فضیلتوں، شرافتوں اور بہاروں کے ساتھ جلوہ افروز ہوچکا ہے، اس کی برکتوں سے ہر ایک شخص اپنے دامن کو بھر نے کی کوشش کررہا ہے۔ وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہیں جب وہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بھی حکومت کی طرف جاری ہدایات اور طبی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے، اپنے اپنے گھروں میں نماز روزہ کے ساتھ ساتھ تراویح کی نماز بھی پڑھ رہے ہیں، کہیں سورہ تراویح ہورہی ہے تو کہیں حافظ قرآن کے میسر آجانے پر قرآن سننے کی سعادت بھی حاصل ہورہی ہے ، انہی خوش نصیب لوگوں میں قصبہ پھریندہ ، مہراج گنج کے ملی وسماجی شخصیت جناب سید ارشد صاحب اور ان کے اہل خانہ بھی ہیں، جنہیں صرف پانچ دنوں میں پورا قرآن سننے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔
ختم قرآن کے اس بابرکت موقع پر ، جناب سید ارشد صاحب نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا ،کہ اس نے کورونا جیسی پھیلی ہوئی وبا کے زمانے میں جب مسجدوں کے دروازے بند ہیں، گھر ہی میں پورا قرآن سننے کی سعادت بخشی، اور آپ نے یہ بھی کہا کہ ان حالات میں حافظ قرآن کا ملنا جب کہ مشکل نظر آرہا تھا، مگر اللہ نے ہمارے محترم دوست جناب مولانا سعد رشید ندوی کے ادارہ ” دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں زیر تعلیم ایک مجود اور خوش الحان، حافظ قرآن شمشیر احمد سلمہ کا اچانک انتظام فرماد یا، جس نے تجوید وقرات کے جملہ ضابطوں کی رعایت کرتے ہوئے محض پانچ دن میں تراویح میں قرآن مکمل کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔ ہم ادارہ اور اس کے جملہ ذمہ داران بالخصوص مؤسس ادارہ مولانا قاری محمد طیب قاسمی، اور اس کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی کے شکر گذار ہیں، کہ وہ اپنے ادارہ میں قوم کے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے محنت کررہے ہیں۔
جناب سید ارشد صاحب نے مزید کہا کہ اس ماہ مبارک مہینہ میں تلاوت کلام اللہ کے ذریعہ روزہ نمازکے ذریعہ ،صدقہ خیرات کے ذریعہ اپنے دلوں کو زندگی بخشیں اور خلوص دل سے رمضان المبارک کے روزے رکھیں اور اس کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس کی تعظیم کریں، فقراء غرباء، مساکین، یتیموں اور بیواوں کا خاص خیال رکھیں۔ اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ”کورونا جیسی آفت اور بیماری سے پورے عالم اسلام بالخصوص ہندوستان کے مسلمانوں اور تمام یہاں کے باشندوں کی حفاظت فرمائے ۔آمین۔
اس موقع پر مولانا شمس الہدی قاسمی، سید ارشد، تنویر عالم، شمشیر احمد موجود تھے۔