اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان المبارک کے مہینے میں انسان کے گناہ جل جاتے ہیں *مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری ناظم مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ *

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 29 April 2020

رمضان المبارک کے مہینے میں انسان کے گناہ جل جاتے ہیں *مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری ناظم مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ *


رمضان المبارک کے مہینے میں انسان کے گناہ جل جاتے ہیں

*مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری ناظم مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ *

 رمضان ایک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا ،سن ٢ہجری  میں روزہ فرض ہوا،  روزہ کی فرضیت کا مقصدایمان والوں کو متقی بنانا ہے خشیت الٰہی اور خوف خدا پیدا ہونے کا نام تقوی ہے اس مہینے میں انسان کے گناہ جل جاتے ہیں، اور بھوک پیاس کی شدت سے نفس بھی مر جاتاہے اورنفس کمزور ہو جاتا ہے، خواہشات میں کمی آتی ہے ،رمضان المبارک کا مہینہ صرف امت محمدیہ کو ملا ہے، یہ پہلا عشرہ رحمت کا ہےاس میں رحمت ہی رحمت برستی ہے  اس ماہ مقدس میں فرض نماز کا ثواب ستر فرض کے برابر  اور نفل نماز کا ثواب فرض کے برابرہوجاتا ہے ، اور سرکش شیاطین قید کر دئیے جاتے ہیں ،جہنم کا دروازہ بند اور جنت کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے ہے اور روزہ کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا یہ میرے لئے ہے اور میں خود اس کا اجر دوں گا ،یعنی بلاحساب اس کا اجر دوں گا، روزہ دار کے منہ کی خوشبو اللہ تعالی کے نزدیک مشک سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے ،جنت کے دروازوں میں ایک دروازہ باب الریان ہے جس سے روزہ دار جنت میں داخل ہوں گے، یہ صبر کا مہینہ ہے اللہ تعالی کی عطا کردہ تمام انعامات کے باوجودانسان اپنے نفس پر قابو کرکے روزہ رکھتا ہے،شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے رمضان کی لفظی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ راسے رحمت میم سے مغفرت ، ضاد سے ضمانت جنت ، الف سےانس و محبت  اور نون سےنورانیت کا مہینہ ہے ہے ،اس مہینہ میں ایک ایسی رات ہے جس کو شب قدر کہتے ہیں اس رات کی عبادت ہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے یہ نیکی کمانے کا سیزن ہے اس مہینے میں کثرت تلاوت اور نماز تراویح کا اہتمام کرنا چاہئے، اور اللہ کے راستے میں زیادہ سے زیادہ خرچ کی بھی کوشش کرنا چاہیےاپنی زکوۃ و صدقات کے ذریعہ غریبوں کی حاجت پوری کی جائے، اور دینی مدارس میں پڑھنے والے غریب و نادارطلبہ کا بھی خیال رکھیں ،روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ روزہ تمام اعضاء و جوارح کا روزہ ہے یعنی آنکھ، کان، ناک، زبان، ہاتھ اورپیر وغیرہ کا صحیح استعمال اور ہر قسم کے گناہوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے ، روزہ غریبوں کی غربت کابھی احساس دلاتا ہے ، مسلمانوں پر جو حالات آتے ہیں ہیں وہ ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہیں اس لیے کثرت سے توبہ استغفار کرنا چاہیے،اس مبارک مہینہ میں وقت کی قدر کریں، روزہ سے انسان بہت سی مہلک بیماریوں سے نجات پاجاتا ہے،روزہ ایک ڈھال ہے جو جہنم کی آگ سے بچاتا ہے، روزہ رحمت و مغفرت کا ایک سبب ہے  ورنہ کسی کے بھوکا رہنے سے اللہ تعالی کو کیا حاصل ہونے والا ہے ،
نیز افطار و سحر میں وقت کا خیال رکھیں سحری کا وقت ختم ہونے کے تقریبا پانچ منٹ بعد اذان ہوتی ہے اس لئے اذان تک کھانے پینے سے روزہ نہیں ہوگا، اصل وقت ہے اس کی پابندی کی جائے ،

تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کا پوراخیال کریں، حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں ،اللہ تعالی اس ملک سے  کرونا وائرس جیسی وبائی امراض کو ختم اور ملک میں امن وامان قائم فرمائے،

*ازنشریات مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ*