مسلمان رمضان میں بھی حکومت کی بتائ گئ تدابیر پر عمل کریں۔
محمد جاوید
نئی دہلی
مکرمی:رمضان المبارک کی آمد ہے۔اب بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری بنتی ہیک ہم اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ لاک ڈاؤن کا بھی پورا خیال رکھیں۔چونکہ لاک ڈائون کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایک بہترین طریقہ ہے اس لئے ہم کوشش کریں کہ رمضان میں عبادت کے نام پر لاک ڈائون میں کسی طرح کا خلل نہ ڈالیں۔راقم سطور کی تمام مسلمانوں سےدرخواست ہیکہ آپ نماز,ترایح سب گھروں میں ادا کریں۔لوگوں سے دوری بنا ئیں رکھیں۔ویسے بھی اس وبا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والے بن جائیں گے۔ہم ذیل میں کچھ باتیں اسلامی تعلیمات کے تعلق سے شیئر کرتے ہیں۔جو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے میل کھاتی ہے۔
1) کوارنٹائن اسلامی تعلیمات ایک حصہ ہیں۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
"کوڑھی (متعدی بیماری ) سے اس طرح سے بھاگیں جیسے آپ شیر سے بھاگتے ہیں"
(بخاری جلد 7 ، کتاب 71 ، نمبر608)
2) سوشل ڈسٹینسنگ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا حصہ ہیں۔"متعدی بیماریوں میں مبتلا افراد کو صحت مندوں سے دور رکھنا چاہئے۔"بخاری (6771) اور مسلم (2221)
3) سفر پر پابندی بھی حالات کے لحاظ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے۔"کسی ایسے شہر میں داخل نہ ہوں جہاں طاعون (متعدی بیماری) کی وبا پھیلی ہو۔
بخاری (5739) اور مسلم (2219)
4) دوسروں کو نقصان نہ پہنچائیں اگر آپ وبا کے شکار ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوسروں کے نقصان کی وجہ نہ بنو۔
سنن ابن ماجہ (2340)
5)گھر رہنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں سے ہیں۔
"وہ جو اپنے اور دوسروں کی حفاظت کے لئے گھر پر ہی رہتے ہیں وہ اللہ کے تحفظ میں ہیں۔"
مسند احمد ، صحیح
6) اگر ضروری ہو تو گھر ایک مسجد ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "پوری زمین کو ایک مسجد بنا دیا گیا ہے ، سوائے قبرستانوں اور واش روموں کے
ترمذی (الصلاah ، 291)
7) نبی صلی نے فرمایا "اللہ نے ایسی کوئی بیماری نہیں اتاری ہے۔ جس کا اللہ نے علاج نہ اتارا ہو۔"
بخاری (جلد 7 ، کتاب 71 ، نمبر582)
8) چہرے پر ماسک لگانا بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا حصہ ہیں۔
لہذا ہم سبھی کو چاہئے کہ ہم اس خطرناک وبا سے بچنے کیلئے گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلیں۔گھروں میں ہی تراویح کا احتمام کریں۔اس خطرناک سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔امید ہے آپ تمام احتیاطی تدابیر اخیتار کریں گے اور دوسروں کو بھی اسے اپنا نے کیلئے کہیں گے۔
محمد جاوید
نئ دہلی