اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لاک ڈاؤن سے متاثر پاورلوم بنکروں کو حکومت کرے مالی مدد اترپردیش بنکرسبھا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پیش کئے گئے میمورنڈم میں کیا مطالبہ ٹانڈه/امبيڈکرنگر:02/مئی 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 2 May 2020

لاک ڈاؤن سے متاثر پاورلوم بنکروں کو حکومت کرے مالی مدد اترپردیش بنکرسبھا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پیش کئے گئے میمورنڈم میں کیا مطالبہ ٹانڈه/امبيڈکرنگر:02/مئی 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

لاک ڈاؤن سے متاثر پاورلوم بنکروں کو حکومت کرے مالی مدد

اترپردیش بنکرسبھا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پیش کئے گئے میمورنڈم میں کیا مطالبہ 

ٹانڈه/امبيڈکرنگر:02/مئی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکےلیے پورے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاستِ یوپی کے پریشان حال پاورلوم بنکروں کو راحت پيکيج دیئے جانے کےتعلق سے ایک میمورنڈم اترپردیش بنکرسبھا کے صدر و نگرپالیکا ٹانڈہ کے سابق چیئرمین حاجی افتخار احمد انصاری و شکیل احمد انصاری نے ٹانڈہ تحصیلدار سنتوش کمار اوجھا کےمعرفت یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پیش کیا ہے۔ جس میں یہ بتایا گیا ہےکہ پاورلوم صنعت کو گھریلو صنعت میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس صنعت میں لاکھوں افراد منسلک ہیں۔ لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر پاورلوم بند ہونے سے بدحالی کے شکار ہیں۔ میمورنڈم میں مزید بتایا گیا ہےکہ یہ چھوٹی صنعت زراعت کے بعد روزگار کے سب سے زیادہ مواقع مہیا کراتی ہے، لاک ڈاؤن میں آج اس صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد تباہی کے دہانے پر ہیں۔ پیش کئے گئے اس میمورنڈم میں اترپردیش بنکرسبھا نے مطالبہ کیاہے کہ جب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، تب سے ہرایک بنکر کو 2000 روپئے فی پاورلوم ہر ماہ کے در سے مدد کی جائے۔ کسانوں کی طرح بنکروں کے تیار کردہ اشیاء کو بھی فوائد کے ساتھ حکومت کے ذریعے خریدا جائے، جس کے لئے ریاست کےسبھی بنکر علاقے میں خریداری مرکز کھولا جائے۔ بنکروں کو کاروبار کے ٹرن اوور کے مطابق کم سے کم دو سال کے لئے بلا سودی قرض دیا جائے۔ اس کے علاوہ پاورلوم پر بجلی کی فراہمی کو پرانے فلیٹ ریٹ اسکیم کو جیسے ہے ویسے ہی بحال رکھا جائے۔ پاورلوم بنکر مزدوروں کی نشاندہی کرکے دیگر تمام مزدوروں کی طرح انکی بھی مالی امداد کی جانے کے بھی مطالبات کئے گئے ہیں۔