اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *رمضان نیکیوں کا موسمِ بہار* مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی صدر مدرس مدرسۃ الإصلاح سرائے میر اعظم گڑھ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 2 May 2020

*رمضان نیکیوں کا موسمِ بہار* مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی صدر مدرس مدرسۃ الإصلاح سرائے میر اعظم گڑھ

*رمضان نیکیوں کا موسمِ بہار*
    مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی صدر مدرس مدرسۃ الإصلاح سرائے میر اعظم گڑھ
 اللہ تعالیٰ نے رمضان کا مہینہ عطا کرکے مسلمانوں کیلۓ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا خصوصی انتظام کیا ہے، مسلمانوں کو چاہیۓ کہ وہ اس مہینہ کی عظمت و تقدس کا خاص خیال رکھیں، روزہ، تراویح اور نفلی عبادتوں میں اپنا وقت لگائیں، لہو و لعب اور دیگر مشاغل سے اپنے کو دور رکھیں، لاک ڈاؤن نے آپ کو مواقع فراہم کیا ہے کہ گھر کو اللہ کے ذکر سے آباد رکھیں، نماز اور تراویح مختصر لوگوں کے ساتھ با جماعت ادا کریں بیماری سے بچنے اور صحت کی بقاء کیلئے شرعی و طبی اصولوں کی رعایت کریں، حکومت کی جانب سے جو پابندی لگا دی گئی ہے اس کا پاس و لحاظ رکھا جائے، مسجدوں کی جماعت میں بھی ان امور کو نظر انداز نہ کیا جائے، رمضان المبارک غمگساری کا مہینہ ہے اسلۓ غربا و مساکین مدارس اسلامیہ اور تنظیموں کا خیال رکھیں، یہ وقت رجوع الی اللہ، استغفار اور توبہ کا ہے اس کے ذریعے اللہ کو راضی کیا جائے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے،

      مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی
        (صدر مدرس مدرسۃ الاصلاح)