اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ فلاح دارین الاسلامیہ بلاسپور میں دورہ حدیث شریف کا آغاز ، شوال المکرم میں کیے جائیں گے داخلے رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی بڑوت/باغپت14/مئی2020 آئی این اے نیوز)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 14 May 2020

جامعہ فلاح دارین الاسلامیہ بلاسپور میں دورہ حدیث شریف کا آغاز ، شوال المکرم میں کیے جائیں گے داخلے رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی بڑوت/باغپت14/مئی2020 آئی این اے نیوز)



جامعہ فلاح دارین الاسلامیہ بلاسپور میں دورہ حدیث شریف کا آغاز ، شوال المکرم میں کیے جائیں گے داخلے
رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/باغپت14/مئی2020 آئی این اے نیوز)
ضلع مظفرنگر کے موضع بلاسپور میں واقع قدیم دینی جامعہ فلاح دارین الاسلامیہ میں لاک ڈاون کے چلتے شوال المکرم میں تعلیمی سال کے شروعات پر دورہ حدیث شریف کا اٰغاز کیا جائے گا، کیونکہ دارالعلوم دیوبند سمیت دیگر دینی اداروں نے اپنے یہاں جدید داخلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد اسماعیل صادق صاحب قاسمی نے پریس خط جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے چلتے دارالعلوم دیوبند سمیت تمام دینی اداروں نے جدید داخلے نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے،کیونکہ ہمارے یہاں جامعہ میں ابھی تک عربی ہفتم تک تعلیم جاری تھی، تو مجلس شوریٰ اور سرپرستان جامعہ حضرت مولانا عبدالخالق صاحب سنبھلی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند ،و حضرت مولانا مفتی خبیب رومی صاحب مفتی شہر آٓگرہ کی ھدایات و مشورہ پر اس سال جامعہ میں دورہ حدیث شریف کی جماعت قیام کا فیصلہ لیا گیا ہے،
اس خبر کے شائع ہونے پر جامعہ کے قدیم فضلاء و متعلقین نے بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے، حضرت مولانا عارف الحق صاحب امام و خطیب مرکزی مسجد پھونس والی شہر بڑوت، و ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت نے کہا کہ ادارہ کافی قدیم زمانے سے اپنے اکابرین کی سرپرستی میں جاری ہے، اور تعلیمی نظام بھی بڑا قابل اطمینان ہے، دورہ حدیث شریف کے قیام سے جامعہ کے تعلیمی نظام میں چار چاند لگ جائیں گے،اسی طرح قاری محمد طارق فلاحی مولانا محمد مستقیم اساروی، قاری محمد یامین حافظ نورمحمد قاری مرتضیٰ ودیگر فضلاء جامعہ نے خوشی کا اظہار کیا