اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *اعتکاف اور اس کے فوائد و ثمرات* مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی ( صدر مدرس مدرسۃ الإصلاح سرائے میر اعظم گڑھ )

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 14 May 2020

*اعتکاف اور اس کے فوائد و ثمرات* مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی ( صدر مدرس مدرسۃ الإصلاح سرائے میر اعظم گڑھ )

*اعتکاف اور اس کے فوائد و ثمرات*



      مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی
       ( صدر مدرس مدرسۃ الإصلاح سرائے میر اعظم گڑھ )

اس وقت رمضان المبارک کے بابرکت ایام چل رہے ہیں، ان ایام میں اللہ کی طرف سے خصوصی فضل و عنایت ہوتی ہے، اسکی رحمتیں بارش کے قطروں سے زیادہ برستی ہیں، وہ اپنے بندوں کی مغفرت کے لئے بہانے ڈھونڈتا ہے ، ان ایام میں سب سے اہم عبادت روزہ ہے جو اللہ کی جانب سے مشروع کیا گیا، اسکے علاوہ تراویح، اعتکاف اور شب قدر کا قیام یہ وہ خصوصی اعمال ہیں جسکو انجام دیکر بندہ تقرب الہی حاصل کرتا ہے، اس وقت دوسرا عشرہ مکمل ہوکر تیسرا عشرہ شروع ہونا چاہتا ہے جسکی ابتداء اعتکاف سے ہوتی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثرعادت شریفہ آخیر عشرہ کے اعتکاف کی رہی ہے، اسلۓ فقہاء عظام نے اسکو سنت مؤکدہ سے تعبیر فرمایا، نیز شب قدر کی تلاش بھی اسکی مشروعیت کے اہم مقاصد میں سے ہے، صاحب مراقی الفلاح لکھتے ہیں کہ اعتکاف اگر اخلاص کے ساتھ ہو تو افضل ترین اعمال میں سے ہے اسکی خصوصیات حد احصاء سے خارج ہیں اس میں قلب کو دینا و مافیہا سے یکسو کرلینا ہے اور نفس کو مولی کے سپرد کر کے اسکی چوکھٹ پر پڑ جانا ہے، لہذا فقہاء احناف کی تصریحات کے مطابق مرد حضرات ایسی مساجد میں اعتکاف فرمائیں جس میں پانچوں وقت کی جماعت ہوتی ہو، اور خواتین اپنے گھروں میں کسی مخصوص جگہ میں اعتکاف کرنے کا اہتمام کریں واضح رہے کہ مساجد میں اعتکاف کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایت جاری کی گئی ہے اسکو پیش نظر رکھا جائے،،