رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے دن بھی ضلع کی مساجد نماز یوں سے محروم
گھروں میں ہی آخری جمعہ کی نماز ادا کرکے عالمی وباء سے نجات کے لئے مانگی گئیں دعائیں
مدھوبنی :22/مئی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب ماہ رمضان کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع کو پہلی بار مساجد میں ویرانی چھائی رہی تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام کے اتفاق رائے سے مسلمانوں سے اپیل کی ہےکہ وہ اپنے اپنےگھروں میں ہی ظہر کی نماز ادا کریں اور مسجدوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ عالمی وباء کورونا وائرس انتہائی خطرناک اور متعدی بیماری جو ایک شخص سے دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے اسی وجہ سے پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن کردیاگیا ہے اور حکومت کےاس فیصلے پر ہم لوگوں کو عمل کرنا ہے کیونکہ جسمانی دوری بنا کر اور اپنے اپنے گھروں میں رہ کر ہی ہم لوگ خود کو اور اپنے اپنے اہل و عیال کو اور سماج کو اس موذی اور جان لیوا بیماری سے بچا سکتے ہیں مدھوبنی ضلع کے اسٹیڈیم روڈ کے وہ معمر اور سابق نگر پریشد کے بڑابابو محمد موسی بڑا بابو جنکی عمر۷۰سال کے قریب ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں نہ ایسا رمضان کبھی نہ کبھی سنا کہ ایک نہیں لاکھوں مساجد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نماز یوں سے محروم ہوجائےگی اور اس عالمی وباء کورونا وائرس لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے مسلمان جمعتہ الودع کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد نہیں آسکیں گے اس لئے اپنےاپنے گھروں میں ہی نماز ظہر ادا کریں اور عالمی وباء کورونا وائرس جیسی مہلک بیماریوں کے خاتمہ اور تمام انسانوں کی سلامتی کے لئے دعا کریں مولانا ابو الکلام آزاد نگر بھوارہ مدرسہ اسلامیہ کی جامع مسجد کے امام مولانا امین اللہ اسلامی نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں اس میں گھر وں میں ہی عبادت کرنا بہتر ہے اطلاعات کے مطابق لوگوں نے گھروں میں ہی نماز ظہر ادا کی اور مسجدوں کی طرف جانے سے احتراز کیا