اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضرورتمندوں کیلئے مرکزی جمعیت علماء ہند مسلسل کوشاں

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 22 May 2020

ضرورتمندوں کیلئے مرکزی جمعیت علماء ہند مسلسل کوشاں

عبید الرحمن الحسینی
______________
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 22/مئی 2020) مرکزی جمعیت علماء ہند اس مبارک مہینہ میں لاک ڈاؤن کے سبب پریشان حال غریبوں اور مسکینوں کی مدد کے لیے برابر کوشاں ہے، دہلی کے علاوہ دیگر ریاستوں (دہلی -غازی آباد- گورکھپور - بستی - امرڈوبھا - اوڈیسا - خلیل آباد - بیل بھار وغیرہ )میں بھی اس کا امدادی کام جاری ہے، اسی ضمن میں آج بھی جمعیت نے عید کے پیش نظر غریبوں میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء تقسیم کی ہیں،
اب تک ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچ چکا ہے، اور بھی کوشش جاری ہے - اس موقع پر مرکزی جمعیت علماء ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا عزیر احمد قاسمی نے کہاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہمیں آگے آکر ضرورتمندوں کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جس طرح لاک ڈاؤن کے دوران اب تک اپنے آپ پر کنٹرول کیا ہے، اسی طرح آپ آئندہ دنوں میں بھی اپنے اوپر قابو رکھیں، عید کی خریداری اگر بے حد ضروری ہو تو ہی سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوئے گھر سے باہر نکلیں، فضول خرچی نہ کریں، عید سادگی سے منائیں، انہوں نے مزید کہاکہ اس مبارک موقع پر کروڑوں مجبور و لاچار کی بے بسی کا خیال کرتے ہوئے اپنی بہت سی ضروریاتِ کو ترک کرتے ہوئے ان ضرورت مندوں کی مدد کریں ، اعزا و اقارب، پاس پڑوس و مدارس کی مدد کریں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اللہ سے اس مہلک وبا کے خاتمے و ازالہ کے لئے دعا کریں، اس تقسیم میں جو لوگ ہمارے ساتھ شریک  ہیں ان کا ہم تہہ دل سے شکرگزار ہیں-