اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عید الفطر کی خوشیاں گھروں میں رہ کر سادگی سے منائیں: اسلم میاں ٹانڈه/امبيڈکرنگر:24/مئی2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 24 May 2020

عید الفطر کی خوشیاں گھروں میں رہ کر سادگی سے منائیں: اسلم میاں ٹانڈه/امبيڈکرنگر:24/مئی2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

عید الفطر کی خوشیاں گھروں میں رہ کر سادگی سے منائیں: اسلم میاں

ٹانڈه/امبيڈکرنگر:24/مئی2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و ملی روایات کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج ریاستی حج کمیٹی کے رکن حضرت سید محمد اسلم میاں صابری نے دنیائے اسلام بلخصوص باشندگان وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ و پرہیز گاری، خدمت خلق اور احترام انسانیت کا پیغام اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اورعید ایک ماہ کی اس تربیت کی تکمیل کا دن بھی ہے جو رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ اسلم میاں نے اس بار عید الفطر کے پس منظر میں کورونا وائرس کو لیکر اپنے پیغام میں کہا کہ جہاں ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ چوتھے مرحلے میں جاری ہے اور اس دوران کسی بھی مقامامات پر بھیڑ بھاڑ جمع کرنا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے عید الفطر جیسے عظیم تہوار کو سادگی کے ساتھ منانا ہی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک کی ایک بڑی آبادی دانے دانے کو محتاج ہے روز سڑکوں پر انکی موتیں ہو رہی ہیں ایسی تکلیف دہ صورتحال میں ہم نئے کپڑے کیسے پہن سکتے ہیں اور اہتمامِ جشن کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ عید کے روز بھی گلے ملنا، مصافحہ کرنا اور گھر گھر جاکر عید کی مبارکباد دینا روشن روایتوں میں شامل تو ضرور ہیں لیکن ہلاکت خیز وبا کو لیکر مصلحتاً نہ صرف ضروری ہے بلکہ تقاضہ عمل بھی ہے کہ ہم اپنے فیملی کے ساتھ گھروں میں رہ کر ہی عید کی خوشیاں منائیں اور اللہ رب العزت سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے عالم انسانیت کی تحفظ و کورونا وائرس کے خاتمہ کو لیکر استدعا کریں۔