روزہ,محض بھوکا رہنے کا نام نہیں ۔۔۔
محمد یونس نئی دہلی
مکرمی:رمضان میں روزے رکھنے کا مقصد محض بھوکے نہیں رہنا بلکہ خود کو اچھائ اور سچائ کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔ایک بار دو لوگوں نے روزہ رکھا اور مسجد نبوی میں نماز پڑھی۔لیکن اللہ کے رسول نے انہیں وضو کرکے پھر سے نماز پڑھنے کیلئے کہا اور اس کے بعد ہی روزہ ختم کرنے کو کہا۔دونوں آدمیوں نے جواب دیا کہ انہوں نے روزہ پہلےہی ختم کر لیا ہے تو اللہ کے رسول نے کہا کہ روزے کے دوران دونوں آدمیوں نے کسی کی برائ کی تھی,اس لئے دوبارہ نماز پڑھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا روزہ قبول نہیں ہوگا جو روزے کے دوران جھوٹ بولتے ہیں۔اللہ جھوٹ فریب والے روزے نہیں قبول کرتا۔اللہ کے رسول نے فرمایا ہیکہ ایسا روزہ صرف بھوک پیدا کرتا ہے۔روزے کا مقصد اپنی روح کو اچھائ کیلئے تیار کرنا ہے۔یہ روح کی پاکیزگی کیلئے ہے۔اللہ ہم سب کو رمضان کو مکمل روزے رکھنے اور لڑائ جھگڑا اور فساد سے دور رہنے کی توفیق دے۔آمین
محمد یونس
نئ دہلی