اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبلغ اعظم حضرت مولانا سید ابوالکلام کے سانحہ ارتحال سے علمی حلقہ میں غم کی لہر رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی بڑوت/باغپت(6/مئی آئی این اے نیوز)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 May 2020

مبلغ اعظم حضرت مولانا سید ابوالکلام کے سانحہ ارتحال سے علمی حلقہ میں غم کی لہر رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی بڑوت/باغپت(6/مئی آئی این اے نیوز)

مبلغ اعظم حضرت مولانا سید ابوالکلام کے سانحہ ارتحال سے علمی حلقہ میں غم کی لہر
رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/باغپت(6/مئی آئی این اے نیوز)
اٰج اچانک تقریباً پانچ بجے شام مبلغ اعظم حضرت مولانا سید ابوالکلام صاحب رحمہ اللہ مبلغ وقف دارالعلوم دیوبند کے انتقال فرمانے جانے سے علمی حلقوں میں شوق کی لہر دوڑ گئی، حضرت والا کی شخصیت بہت ہی معروف و عوام و خواص میں بہت ہی مقبول تھی، اٰپ بہت ہی اچھے خطیب اور بے پنہاں صلاحیت کے مالک تھے، اٰپ کا اچانک سے یوں رخصت ہوجانا سبھی کے لیے دکھ کی بات ہے، اٰپ ملک و بیرون ملک کے اندر وقف دارالعلوم دیوبند کی نمائندگی فرمایا کرتے تھے،
خصوصاً پچھم یوپی میں خاصے اسفار اجلاس کے ایام میں فرمایا کرتے تھے ،
چنانچہ بڑوت شہر کے معروف و قدیم دینی ادارہ مدرسہ عربیہ نوریہ میں حضرت والا کی ہر اجلاس عام میں شرکت لازماً ہوا کرتی تھی، مدرسہ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا عارف الحق صاحب مفتاحی، وامام و خطیب مرکزی مسجد پھونس والی نے بھی بہت ہی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ ومتعلقین نے سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ حضرت والا کا ہمارے یہاں ادارے میں بھی اکثر ایک لمبے عرصہ سے اٰنا ہوتا تھا،اور اپنے نیک مشورے سے اہل مدرسہ کو نوازتے رہتے تھے، جیسے ہی ادارے میں اطلاع ملی تو ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا،اور دعاء مغفرت کی گئی