سابق رکن اسمبلی عظیم الحق پہلوان کا انتقال، بھولے پور قبرستان میں ہوئی تدفین
ٹانڈه/امبيڈکرنگر :6/مئی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
ٹانڈه کے سابق رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی کے لیڈر حاجی عظیم الحق پہلوان کا دل کا دورہ پڑنے سے آج صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ان کے حامیوں اور پورے حلقے میں غم کی لہر پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق سماجوادی پارٹی کے لیڈر و سابق رکن اسمبلی حاجی عظیم الحق پہلوان کا دل کا دورہ پڑنے سے آج منگل کے روز صبح ساڑھے نو بجے کے قریب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 56 برس تھی۔ انکے انتقال کی خبر سنکر ٹانڈہ اسمبلی حلقہ کے تحت بھولے پور گاؤں میں واقع مکان پر تعزیت پیش کرنے والوں کا مجمع لگنے لگا۔ انکی تدفین بعد نمازِ ظہر ان کے آبائی قبرستان بھولے پور میں ہوئی۔ وہ 2012 میں اسمبلی حلقہ ٹانڈہ سے سماجوادی پارٹی سے بطور ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔عظیم الحق پہلوان حزب اختلاف کے لیڈر احمد حسن کے کافی قریبی سمجھے جاتے تھے۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی سخصیات، معززین شہر کے علاوہ وکلاء، تاجروں، اراکین اسمبلی، افسران اور شہریوں و گاؤں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثواب درین حاصل کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسمندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے