اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *یاد رکھئے! عید صرف نئے کپڑے پہننے کا نام نہیں ہے* *مرغوب الرحمن قاسمی* *امام وخطیب مسجد شان رحمت موانہ (میرٹھ)*

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 16 May 2020

*یاد رکھئے! عید صرف نئے کپڑے پہننے کا نام نہیں ہے* *مرغوب الرحمن قاسمی* *امام وخطیب مسجد شان رحمت موانہ (میرٹھ)*

*یاد رکھئے! عید صرف نئے کپڑے پہننے کا نام نہیں ہے*


*مرغوب الرحمن قاسمی*
*امام وخطیب مسجد شان رحمت موانہ (میرٹھ)*

*عیدالفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے*
*مذہب اسلام میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ گزر جانے کے بعد عیدالفطر کا تہوار روزے داروں کے لئے انعام کا دن ہوتا ہے جسے مسلمان دھوم دھام سے مناتے ہیں*
*صبح صبح*
*نئے نئے کپڑوں کی چمک،*
*گھوڑوں کی ٹاپ کی طرح جوتوں کی آوازیں، نفیس قسم کے عطر اور پرفیومز کی خوشبو، عید گاہ کا اجتماع، کھلونوں کی دکانوں پر بچوں کی بھیڑ، گلے مل کر مبارک باد کی جھپیاں، بزرگوں کی دعائیں اور ان سے ملنے والی عیدی*
*کیا کیا لکھا جائے۔۔۔۔۔*
*عیدالفطر کے اسی تہوار کو سادی زبان میں میٹھی عید بھی کہتے ہیں*
*اس تہوار کے لئے مسلمان پورے مہینے خریداری اور تیاری کرتے ہیں نئے کپڑے، جوتے اور چپل ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ تو گھر کا سازوسامان بھی اسی موقع پر تبدیل کرتے ہیں*
*غرضیکہ خوب جشن منایا جاتا ہے*
*لیکن اس بار عید کا یہ تہوار ایسے وقت میں آرہا ہے کہ جب پوری دنیا عالمی وباء کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے*
*اس وباء کے مقابلے میں کی تمام تر دریافتیں فیل ہو چکی ہیں*
*جنہیں عالمی رہنمائی کا غرور تھا آج ان کے یہاں لاشوں کے انبار لگے ہوئے ہیں*
*دنیا بھر میں کئی کروڑ لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں*
*سیکڑوں افراد روزانہ کرونا، بھوک اور خودکشی سے مر رہے ہیں*
*انسانی زندگی پٹری پر کب لوٹے گی یہ ابھی صاف نہیں ہے*

*اس مرتبہ آپ عید کیسے منائیں گے؟*

*یاد رکھئے عید صرف نئے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کو* *مبارکبادی دینے کا نام نہیں ہے*
*ان حالات میں آپ کی عید تبھی ہو سکتی ہے جب آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں، پڑوسیوں، دوستوں اور اپنے ماتحتوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں*
*اللہ نے اگر آپ کو دولت سے نوازا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ اس دولت کے نشے میں اپنی خواہشوں کو پورا کرنے میں مصروف رہیں*
*آپ کے مال میں غریب اور ضرورت مندوں کا بھی حصہ ہے اب یہ آپ کے اوپر لازم ہے کہ آپ ان کا حصہ زکوۃ، صدقہ، فطرہ اور امداد کے ذریعے کتنی ایمانداری سے ان تک پہنچاتے ہیں*
*مستحقین کی مدد کرتے وقت مذہب، زبان، ذات، برادری، نسل کی عینک اپنے چہرے سے اتار دیں*
*اور دل کھول کر اس طرح انسانیت کی مدد کریں کہ ایک ہاتھ سے دیں تو دوسرے ہاتھ کو خبر نہ بھی نہ لگے*
*نیز آپ اپنے بیوی بچوں سے عید پر نئے کپڑے، جوتے، چپل وغیرہ کے ساتھ ساتھ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کی خریداری نا کرنے کا وعدہ کرائیں*
*انہیں یہ بات بھی سمجھائیں کہ نئے کپڑے پہن کر ایسے حالات میں عید کے جشن منانے کا کیا فائدہ جس میں ان کے اس معاشرے کے دوسرے لوگ کھانے سے بھی محروم رہ جائیں*
*اللہ نے اگر زندگی دی تو آئندہ سال آنے والی عید پر تمام شوق پورے کرلینا*
*یہ بھی یاد رہے کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ خریداری کے لئے بازار جاکر سامان لانے کے ساتھ ساتھ بیماری بھی مفت میں لے آئیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ محلے کے تمام لوگوں کی جان خطرے میں ڈال دیں*
*دعا کریں کہ اللہ پاک جلد سے جلد اس عالمی وباء سے پوری انسانیت کو راحت نصیب فرمائے  آمین*