اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قیامت سے پہلے قیامت از قلم :عثمان غنی رحمانی رھیکا مدھوبنی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 12 May 2020

قیامت سے پہلے قیامت از قلم :عثمان غنی رحمانی رھیکا مدھوبنی


قیامت سے پہلے قیامت



 از قلم :عثمان غنی رحمانی رھیکا مدھوبنی


آج پوری کائنات اس وبائی مرض  سے دو چار ہے، اس بیماری سے نہ تو طبیب محفوظ ہے، اور نہیں انسان، بلکہ اس سے بچنے کے لئے تنہائی کے سوا کچھ بھی اس کا علاج نہیں ہے، آج اس بیماری سے بچنے کے لئے پوری انسانی قوت لاچارو بے بس نظر آرہا ہے، اور دنیا میں یہ پہلی دفعہ ہوا کہ خدائی دروازہ مسلسل کئی مہینوں سے بند پڑا ہے، اللہ تعالیٰ کے مقدس گھر میں تالا لگا ہوا ہے، بندہ صحیح طریقے سے اپنے مالک حقیقی کی عبادت و ریاضت نہیں کر پا رہا ہے، اس مقدس مہینے کے اندر جس مہینے کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے، اس مہینے کی رمق دمق سے انسان محروم نظر آرہا ہے، ایسے نازک اور پرآشوب حالات میں ہمیں حکمت عملی کے ساتھ اپنے ایمان و جان کو محفوظ رکھنا ہوگا، شاید یہ اللہ رب العالمین کی طرف آزمائش ہو، ہم جہاں بھی رہے اللہ رب العالمین کی عبادات کو فوت نہ ہونے دیں، اور کثرت کے ساتھ اپنے اوقات کو وحدت الٰہی میں مشغول کرلیں، اور زیادہ سے زیادہ اس مقدس ماہ میں ذکر و اذکار کریں، تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے اوپر سے اس وبائی مرض کو دور کر دیں، اپنے ارد گرد بنی آدم کا بھر پور خیال رکھیں، کہ کوئی مومن بھائی بھوکا تو نہیں سو رہا ہے، آج انسان مرض سے کم اور بھوک سے زیادہ مر رہا ہے، اللہ رب العالمین کے علاوہ ہمارا کوئی ناصر اور مددگار نہیں، موجودہ صورتحال قیامت سے کم نہیں ہے، آج ایک انسان دوسرے انسان سے کنارہ کشی میں ہی خود کو محفوظ سمجھتا ہے، اور یہ دوری ہمیں قیامت کی یاد دہانی کرا رہی ہے، جیسا کہ سورہ عبس آیت نمبر (34)میں قیامت کا یہ عالم ہوگا کہ آدمی آدمی سے بھاگ رہا ہوگا، بھائی بھائی سے، شوہر بیوی سے، بیوی  شوہر سے بھاگ رہے ہوں گے، اور آج کائنات کا عالم بھی یہی نظر آرہا ہے، شاعر کہتا ہے ۔

سارے ملکوں کو ناز تھا اپنے اپنے پر مانو پر

اب کائنات بے بس ہوگئی چھوٹی سی کیٹانو پر

نہ علاج ہے نہ دوائی ہے
اے عشق تیرے ٹکر کی بلا آئی ہے

قدرت کا قہر بھی ضروری تھا صاحب

ہر کوئی خود کو خدا سمجھ بیٹھا تھا

کل تک جو کہتے تھے مرنے کی فرصت نہیں

آج وہ بیٹھ کر سوچتے ہیں کہ جیئے کیسے،


اللہ رب العالمین ساری کائنات کی حفاظت عطاء فرما

آمین