اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لاک ڈاؤن کے اوقات کا صحیح استعمال، 12 سالہ لڑکی نے حفظ قرآن کی تکمیل کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 13 June 2020

لاک ڈاؤن کے اوقات کا صحیح استعمال، 12 سالہ لڑکی نے حفظ قرآن کی تکمیل کی!

بھٹکل(آئی این اے نیوز 13/جون 2020) بھلے لاک ڈاؤن کئی لوگوں کے لئے زحمت بنا لیکن ان اوقات کو منکی سے تعلق رکھنے والی بچی نے ایسے کارآمد بنایا کہ دیکھنے اور سننے والے حیرت میں پڑ گئے، محروسہ بنت فصیح کڑپاڑی نے لاک ڈاؤن کے ڈھائی مہینے
میں مدرسہ صفة الطالبین کی معلمہ کی زیر نگرانی حفظ قرآن کی تکمیل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ قرآن مجید کا کھلا معجزہ ہے کہ بارہ سالہ لڑکی صرف ڈھائی مہینے میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرتی ہے۔