اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *مسلم اکثریت والاکیوٹی اسمبلی حلقہ ترقی کے دور میں 15 سال پیچھے* *بہار اسمبلی انتخاب میں کیوٹی سے سماجی کارکن نظرعالم ہوں گے امیدوار* مدھوبنی :19/جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 19 June 2020

*مسلم اکثریت والاکیوٹی اسمبلی حلقہ ترقی کے دور میں 15 سال پیچھے* *بہار اسمبلی انتخاب میں کیوٹی سے سماجی کارکن نظرعالم ہوں گے امیدوار* مدھوبنی :19/جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد


*مسلم اکثریت والاکیوٹی اسمبلی حلقہ ترقی کے  دور میں 15 سال پیچھے*

*بہار اسمبلی انتخاب میں کیوٹی سے سماجی کارکن نظرعالم ہوں گے امیدوار*

مدھوبنی :19/جون 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
دربھنگہ ضلع کا کیوٹی اسمبلی حلقہ ہمیشہ سے ہی بدحالی کا شکار رہا ہے۔ یہاں ہربار اسمبلی انتخاب میں باہر کے امیدوار کو ہی سبھی پارٹیوں نے ترجیح دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک کیوٹی اسمبلی حلقہ میں ایک بھی ڈھنگ کا لڑکیوں کے لئے ہائی اسکول، لڑکیوں کیلئے کالج، ہاسپیٹل تک نہیں ہے۔ بہت سارے گاؤں میں آج بھی سڑکیں ندارد ہیں۔کیوٹی میں ترقی کے اس دور میں ایک بھی ڈگری کالج تک کا قیام عمل میں نہیں آسکا۔پورے حلقہ میں کہیں بھی روزگار کا ایسا ذریعہ نہیں بنایا گیا جس سے حلقہ کے لوگوں کو باہرروزگار کے لئے نہیں جانا پڑے۔ جب کہ کیوٹی سے بڑے بڑے چہرے انتخابی میدان میں اُترتے رہے ہیں اس کے باوجود کیوٹی ترقی کے اس دور میں 15 سال پیچھے چلا گیا۔ یہاں کے نوجوانوں کا حوصلہ دیکھنے لائق ہے۔ کچھ بہترکرنے کے لئے ہمیشہ سماجی کارکن کی حیثیت سے یہاں کے نوجوان وقتاً فوقتاً نمائندگی کرتے رہتے ہیں۔مقامی سطح پر لوگوں کی سنیں گے تو اس بار یہاں کی عوام کیوٹی کو باہری نیتاسے آزاد کراناچاہتی ہے اور کسی مقامی شخص کو جوواقعی سماج کے ساتھ ساتھ ملت کی آواز بن کرکام کرتا ہو اُسے کیوٹی سے امیدواربنانے کا مطالبہ کررہی ہے۔ کیوٹی کی بدقسمتی یہ بھی رہی ہے کہ پارلیمانی حلقے کا سب سے مضبوط اسمبلی حلقہ ہونے کے باوجود رکن پارلیامنٹ بھی کیوٹی کی طرف کبھی دھیان نہیں دیا۔کیوٹی اسمبلی حلقہ باشندہ سماجی کارکن و آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے نمائندہ سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس بار کیوٹی کی عوام نے من بنالیا ہے کہ علاقائی امیدوار کو ہی ترجیح دیں گے اور لوگوں کی خواہش ہے کہ میں اس بار کیوٹی سے اسمبلی انتخاب لڑوں۔ کیوٹی کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر جو بھی نوجوان اس طرح کی آواز ہے اُسے اب عوام اسمبلی یا پارلیامنٹ میں دیکھنا چاہتی ہے اس لئے میں بھی کیوٹی کی عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہتا۔ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخاب میں مضبوطی کے ساتھ انتخاب لڑنے کا من بنالیا ہوں۔ انشاء اللہ کسی مضبوط سیاسی پارٹی سے ہونے والے اسمبلی انتخاب میں میدان میں اُترنے کی کوشش ہے۔