اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *ملی مسائل کو بےباکی سے اٹھانے کےلئے نظرعالم کو مبارکباد* *امیش دیوگن کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر*

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 19 June 2020

*ملی مسائل کو بےباکی سے اٹھانے کےلئے نظرعالم کو مبارکباد* *امیش دیوگن کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر*

*ملی مسائل کو بےباکی سے اٹھانے کےلئے نظرعالم کو مبارکباد*

*امیش دیوگن کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر*

دربھنگہ: 19/جون 2020 آئی این اے نیوز
نیوز18کے نیوز اینکر امیش دیوگن کے ذریعہ خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ کی شان میں کی گئی گستاخی سے نہ صرف مسلمانان ہند بلکہ امن و انصاف پسند غیرمسلم بھی صدمہ میں ہیں اور ہرچہارجانب سے اس کی دریدہ دہنی کی مذمت کی جارہی ہے۔ لیکن اب صرف مذمت سے کام چلنے والا نہیں ہے، ایسے بدزبانوں کے خلاف پولیس اور عدالتی ایکشن بیحد ضروری ہے اور کئی لوگوں نے یہ کام انجام دیا ہے اور دریدہ دہن اور نفرت پھیلانے والے نیوزاینکر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے دربھنگہ کہ ٹاؤن تھانہ میں امیش دیوگن کے خلاف معاملہ درج کرایاہے اور وہ اس لڑائی کو انجام تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایسے وقت میں جب کہ خواجہ غریب نواز کے نام پر دولت و شہرت کمانے والے خاموش ہیں۔ نظرعالم کی جانب سے ایف آئی آر کرنے پر ہرچہارجانب ان کی تعریف ہورہی ہے اور لوگ اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ واضح ہوکہ بیداری کارواں اور اس کے صدرنظرعالم ملت کے خلاف ہونے والے تمام حملوں کا ہمیشہ بے باکی سے مقابلہ کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پولیس کے ذریعہ بھی پریشان کیا جاتا رہا ہے، لیکن پھر بھی انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ملی مسائل کو لے کر آگے بڑھے ہیں۔ مبارکباد دینے والے شکیل سلفی، عرش الدین، مفتی رضوان قاسمی، ڈاکٹرعامر،مولانا اشرف،بدرعالم،رضوان احمد، شمیم احمد، انجینئرشمس تبریز،جمال حسن،ڈاکٹرسبحان وغیرہ نے بتایا کہ اس وقت ملت کو ایسے نوجوانوں کی بیحد ضرورت ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے نوجوانوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی جائے اور ہرممکن تعاون سے آگے بڑھایا جائے تاکہ ملت کی مضبوط آواز بن کر آگے بھی بیباکی کے ساتھ ہماری آپ کی لڑائی کے لئے میدان میں ڈٹے رہیں۔